منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

خاتون اول بشریٰ بی بی لاہور میں ایسی جگہ پہنچ گئیں کہ سب دیکھتے ہی رہ گئے ان کے ساتھ ایسی شخصیت کہ جان کر چیف جسٹس بھی حیران رہ جائیں گے

datetime 1  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)خاتون اول کی وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ لاہور آمد، بشریٰ بی بی اپنی سہیلی فرح خان کے ہمراہ یتیم بچوں کے ادارہ دارالشفقت بچوں کیلئے کھانا لیکر پہنچ گئیں، دن کا کھانا بچوں کیساتھ کھائیں گی۔تفصیلات کے مطابق خاتون اول کی وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ لاہور آمد ہوئی ہے ۔ خاتون اول بشریٰ بی بی نے لاہور میں یتیم بچوں کے ادارے دارالشفقت کا دورہ کیا ہے

ان کے ساتھ ان کی سہیلی فرح خان بھی ہیں ۔ خاتون اول یتیم بچوں کیلئے اپنے ساتھ کھانا بھی لیکر آئی ہیں اور وہ دن کا کھانا یتیم بچوں کے ساتھ دارالشفقت میں کھائیں گی۔ واضح رہے کہ خاتون اول کے ساتھ ان کی سہیلی فرح خان بھی ہیں جن کے ڈیفنس میں واقع گھر میں بشریٰ بی بی اور عمران خان کا نکاح ہوا تھا جبکہ خاور مانیکا اور ڈی پی او معاملے میں بھی فرح خان کے شوہر احسن جمیل گجر کا نام سامنے آیا ہے اور ڈی پی او رضوان گوندل نے سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کے سامنے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں جب وزیراعلیٰ ہائوس طلب کیا گیا تو وہاں پہنچنے پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اپنے ساتھ موجود شخصیت جو کہ احسن جمیل گجر تھے کا تعارف بھائی کے طور پر کرایا ۔ چیف جسٹس نے خاور مانیکا، ابراہیم مانیکا ، مبشرہ مانیکا، پی ایس ٹو وزیراعلیٰ حیدر ، احسن جمیل گجر و دیگر متعلقہ افراد کو پیر کے روز طلب کر رکھاہے۔ خاتون اول کے ساتھ ان کی سہیلی فرح خان بھی ہیں جن کے ڈیفنس میں واقع گھر میں بشریٰ بی بی اور عمران خان کا نکاح ہوا تھا جبکہ خاور مانیکا اور ڈی پی او معاملے میں بھی فرح خان کے شوہر احسن جمیل گجر کا نام سامنے آیا ہےچیف جسٹس نے دوران سماعت ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ڈی پی او کا تبادلہ کسی شخصیت کے کہنے پر ہوا ہے تو یہ غیر قانونی ہے۔ چیف جسٹس نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے سرکاری اختیارات کے ناجائز استعمال پر 62ایف ون لگانے کا بھی عندیہ دیا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…