اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چیف جسٹس ثاقب نثار نے آج کلفٹن میں واقع نجی ہسپتال میں زیرعلاج پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن کے کمرے میں چھاپہ مارا، جس کے دوران وہاں سے مبینہ طور شراب کی بوتل، سگریٹس اور منشیات برآمد ہوئیں۔نجی ٹی وی کے مطابق جسٹس ثاقب نثار نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری آمد سے قبل کراچی کے ہسپتالوں میں سیاسی قیدیوں کے کمروں پر چھاپے مارے۔چیف جسٹس سب سے پہلے کلفٹن کے نجی ہسپتال کی پہلی منزل پر سابق صوبائی وزیر
اطلاعات شرجیل میمن کے کمرے میں گئے، تاہم ذرائع کے مطابق وہاں کوئی ڈاکٹر یا نرس موجود نہیں تھی۔ذرائع کے مطابق چھاپے کے دوران کمرے سے شراب کی بوتل، سگریٹس اور دیگر منشیات برآمد ہوئیں۔کلفٹن کے بعد چیف جسٹس نے ادارہ برائے امراض قلب میں زیرعلاج سیاسی قیدی انور مجید کے کمرے میں بھی چھاپہ مارا۔چیف جسٹس نے انور مجید کے کمرے میں مختلف اشیاء کا جائزہ لیا اور کچھ ریکارڈ بھی قبضے میں لیا۔واضح رہے کہ چیف جسٹس آج کراچی رجسٹری میں مختلف مقدمات کی سماعت کرینگے۔