پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

امریکی اور نیٹو افواج اوردنیا کی جدید ترین ٹیکنالوجی کے باوجود پاکستانی جرنیلوں نے افغانستا ن میں طالبان کے ساتھ کیا، کیا؟افغان حکومت نے مضحکہ خیز الزام عائد کردیا

datetime 1  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل ( آن لائن)افغان طالبان نے اپنی ویب سائٹ ‘وائس آف جہاد’ پر شائع کردہ ایک بیان میں حکومتی دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھوں نے غزنی پر حملے کے لیے پاکستان سے مدد نہیں لی۔افغان حکومت نے الزام لگایا تھا کہ اس ماہ مشرقی شہر غزنی پر ہونے والے طالبان کے حملے کے دوران پاکستانی جرنیلوں نے طالبان کی مدد کی تھی۔

یاد رہے کہ دس اگست کو طالبان نے صوبائی دارالحکومت غزنی پر دھاوا بولا تھا جس میں متعدد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ امریکی فوج نے فضائی حملے کر کے طالبان کو پسپا ہونے پر مجبور کر دیا تھا۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق بیان میں کہا گیا: ‘غزنی پر ہونے والی جہادی جنگ اسلامی امارت کے مجاہدین کی کوشش تھی۔ کابل انتظامیہ اس جنگ کو غیر مممالک سے جوڑنے اور ان کے اداروں کے بارے میں بیبنیاد دعوے کر کے اپنی خجالت اور پریشانی چھپانا چاہتی ہے۔’اگر کوئی اور ملک امریکی حملہ آوروں، نیٹو افواج اور دنیا کی جدید ترین ٹیکنالوجی کے باوجود غزنی پہنچ جاتا ہے، فوجی بھیجتا ہے اور اپنے جرنیلوں کے منصوبوں پر عمل پیرا ہو جاتا ہے تو کابل انتظامیہ کو اس پر شرم آنی چاہیے۔’ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ‘کسی نے کسی پاکستانی گروپ کو غزنی میں لڑتے نہیں دیکھا، اور نہ ہی کسی کی لاشیں یا زخمی پاکستان منتقل کیے گئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر بطور پروپیگنڈا پرانی تصویریں اور ویڈیوز پیش کی جا رہی ہیں۔’اشرف غنی اور دوسرے حکام کی اس جعل سازی سے کابل انتظامیہ کی کمزوری اور سادہ لوحی کا اندازہ ہوتا ہے۔ افغان طالبان نے اپنی ویب سائٹ ‘وائس آف جہاد’ پر شائع کردہ ایک بیان میں حکومتی دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھوں نے غزنی پر حملے کے لیے پاکستان سے مدد نہیں لی۔افغان حکومت نے الزام لگایا تھا کہ اس ماہ مشرقی شہر غزنی پر ہونے والے طالبان کے حملے کے دوران پاکستانی جرنیلوں نے طالبان کی مدد کی تھی۔



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…