پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

مظفر گڑھ کے بھکاری کا ڈیم فنڈ میں بڑی رقم عطیہ دینے کا اعلان ،اپنے بینک اکاؤنٹ کی رسید بھی دکھادی ٗویڈیو سوشل میڈیا پرو ائرل 

datetime 31  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مظفر گڑھ (این این آئی) مظفرگڑھ کے علاقے میراں پور کے رہائشی فقیر شوکت بلال نے سپریم کورٹ ڈیم فنڈ میں 10 ہزار روپے عطیہ دینے کا اعلان کردیا۔شوکت جو اپنے آپ کو شوکت بھکاری کہلانا پسند کرتے ہیں کی سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوگئی۔وہ ملتان کی سڑکوں پر بھیک مانگتے ہیں ٗ اردو کے ساتھ ساتھ انگریزی زبان میں بھی گفتگو کرتے ہیں۔وائرل ہونے والی ویڈیو میں شوکت بھکاری نے اعتراف کیا کہ ان کے اکاؤنٹ میں 10 لاکھ 10 ہزار روپے سے زائد رقم موجود ھے۔شوکت نے ویڈیو کے دوران اپنے بینک اکاؤنٹ کی رسید

بھی دکھائی۔ویڈیو میں شوکت بھکاری نے 10 ہزار روپے کی رقم بھاشا ڈیم فنڈ میں دینے کا بھی اعلان کیا۔شوکت بھکاری کا کہنا ہے وہ لوگوں سے صرف ایک ایک روپیہ کی بھیک مانگتے ہیں کیونکہ لوگوں کے پاس ایک روپیہ کھلا موجود نہیں ہوتا اور وہ اسے 10 سے 20 روپے کی بھیک دے دیتے ہیں۔شوکت بھکاری کے مطابق انہوں نے گریجویشن کر رکھی ہے اور نوکری کے لیے متعدد مرتبہ علاقے کے رکن قومی اسمبلی اور رکن صوبائی اسمبلی کے پاس چکر لگا چکے ہیں تاہم مایوسی کی صورت میں بھیک مانگنے کا کام شروع کیا تھا

ٗ



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…