پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

کابینہ کے اجلاس میں صرف چائے اور بسکٹ ملے،صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات فیاض الحسن چوہان نے کھانا کہاں سے کھایا؟ حیرت انگیز انکشاف

datetime 31  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم ہاؤس سے شروع ہونے والی سادگی اور کفایت شعاری کی روایت کی وزیر اعلیٰ ہاؤس میں بھی پیروی کی گئی ہے ۔ ڈی جی پی آر میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے

وزیر اطلاعات نے کہا کہ کابینہ کااجلاس گیارہ بجے شروع ہوا اور ساڑھے تین بجے تک جاری رہا ۔ اجلاس کے شرکاء کی چائے اور بسکٹس کے علاوہ کسی اور چیز سے تواضع نہیں کی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ یہاں آ کر ڈھابے سے دال اور سبزی منگوا کر کھانا کھایا ہے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیر صدارت پنجاب کابینہ کاپہلا اجلاس تقریبا ساڑھے تین گھنٹے جاری رہا ۔ پنجاب کا بینہ کا پہلا اجلاس سادگی اور کفایت شعاری کا آئینہ دار تھا ۔ اجلاس کے شرکاء کو صرف چائے اور بسکٹ پیش کئے گئے۔ اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا اور نماز جمعہ کیلئے 30 منٹ کا وقفہ کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ اور صوبائی وزراء نے وزیر اعلی آفس کی مسجد میں نماز جمعہ ادا کی ۔اجلاس کے دوران سینئر وزیر عبدالعلیم خان اور دیگر وزراء نے وزارت اعلیٰ کے منصب سنبھالنے پر سردار عثمان بزدار کو مبارکباد دی اور ملکر ساتھ چلنے کے عزم کا اظہار کیا۔ کابینہ کے اراکین نے کہا کہ آپ کی کامیابی عمران خان کی کامیابی ہے اور ہم صوبے کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے قدم سے قدم ملا کر چلیں گے ۔



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…