بدھ‬‮ ، 19 مارچ‬‮ 2025 

پاکستان تحریک انصاف کے صدارتی امیدوار ڈاکٹر عارف علوی بھی پھنس گئے،کس شرمناک کام میں ملو ث رہے؟ عدالت کو کیسے دھوکادیاگیا؟حیرت انگیز انکشافات،دھماکہ خیز اقدام

datetime 31  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے صدارتی امیدوار ڈاکٹر عارف علوی کے خلاف درخواست دائر کردی گئی۔ چیف جسٹس احمد علی شیخ نے درخواست جائزے کیلئے اپنے پاس منگوا لی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے صدارتی ڈاکٹر عارف علوی کے خلاف شہری عظمت ریحان نے درخواست دائر کردی۔

دائر درخواست میں ریحان عظمت نے موقف اختیار کیا کہ عارف علوی نے عدالتی ریکارڈ میں ٹیمپرنگ کی۔ موجودہ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے بھی ڈاکٹر عارف علوی کے خلاف حکم نامہ جاری کیا تھا۔ ڈاکٹر عارف علوی علویہ ٹرسٹ کے “کو ٹرسٹی” ہیں۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ہاکس بے پر نمک بینک کے دعوے میں خود کو “ٹرسٹی” ظاہر کیا۔ 1977 سے عدالت میں زیر سماعت کیس میں تین بار عارف علوی نے حلف نامہ میں غلط بیانی کی۔ عدالتی ریکارڈ میں ٹمپرنگ کرنے والا ملک کا صدر نہیں بن سکتا۔ عارف علوی کو صدارتی انتخابات میں حصہ لینے سے روکا جائے۔ درخواست میں وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس احمد علی شیخ نے درخواست جائزے کیلئے اپنے پاس منگوالی۔درخواست گزار کا موقف ہے کہ عارف علوی نے علویہ تبلیغی ٹرسٹ کے ممبر کی حیثیت سے جعلسازی کی۔زمینوں پر قبضے کیلیے عدالتی ریکارڈ میں بھی ردوبدل کیا۔ یہ معاملہ کئی سال سے عدالتوں میں زیر التوا ہے۔ موجودہ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ احمد علی شیخ نے 4 سال قبل جلد فیصلے کا حکم دیا تھا تاہم ابھی تک فیصلہ نہیں ہوسکا،صدر بننے کے بعد عارف علوی کواستثنا حاصل ہوجائے گا، عدالت نے کہا کہ یہ پرانا معاملہ ہے اس پر صدارتی استثنا لاگو نہیں ہوگا،،سندھ ہائیکورٹ نے 25 ستمبر کومقدمے کا تمام ریکارڈ طلب کرلیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)


قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…