منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

طلبی کے حکم کےخلاف درخواست دائر

datetime 11  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)لاہور ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ کی عدالت میں طلبی کے حکم کے خلاف پنجاب حکومت کی طرف سے دائر متفرق درخواست کی سماعت کل ( بدھ) تک ملتوی کرد ی ۔گزشتہ روز جسٹس عباد الرحمن لودھی نے پنجاب حکومت کی جانب سے وزیر اعلیٰ کی طلبی کا حکم واپس لینے کے لئے متفرق درخواست پر سماعت کی ۔ حکومت پنجاب کی جانب سے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نوید رسول مرزانے موقف اختیار کیا کہ نظریہ پاکستان ٹرسٹ کےلئے انسٹی ٹیوٹ آف اسلاملک کلچر کی اراضی کے معاوضے سے متعلق درخواست چھ سال سے زیر التواءہے تاہم ایک روز اچانک عدالت کی طرف سے صوبے کے چیف ایگزیکٹو کو 14مئی کو پیش ہونے کا حکم دیدیا گیا ہے ۔ آئین کے آرٹیکل 248کے تحت قانونی و آئینی استثنیٰ کے علاوہ بھی اس بات کا اخلاقی جواز موجود ہے کہ وزیر اعلیٰ کو اپنی آئینی ذمہ داریوں کو پورا کرنے پر طلب نہ کیا جائے ۔ وزیر اعلیٰ نے اس معاملے میں سینئر ممبر بورڈ آف ریو نیو اخلاق احمد تارڑ کی سمری کی منظوری دی تھی اس سمری میں معلومات غلط یا درست ہونے کی ذمہ داری بھی سینئر ممبر پر عائد ہوتی ہے ۔ وزیر اعلیٰ کو جوابدہ بنانے کی بجائے سینئر ممبر بورڈ آف ریو نیو اور متعلقہ انتظامی محکمے کی سطح پر ڈیل کیا جائے اور عدالت وزیر اعلیٰ پنجاب کی طلب کے احکامات پر نظر ثانی کرے ۔ فاضل عدالت نے 13مئی کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ درخواست گزار کے وکلاءکو کہا ہے کہ وہ بحث کریں اور بتائیں اراضی کے معاوضے کی ادائیگی کے لئے وزیر اعلیٰ کو طلب کیا جا سکتا ہے ۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…