اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) گستاخانہ خاکوں کے خلاف وزیراعظم عمران خان کا مذمتی بیان جاری، اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ ہالینڈ میں خاکوں سے حضورؐ کی شان میں گستاخی کی گئی، انہوں نے کہا کہ واضح کرتا ہوں یہ ایک مسلمان کا مسئلہ نہیں بلکہ یہ تمام مسلمانوں کا ہے، نبی پاکؐ تمام مسلمانوں کے دل میں رہتے ہیں، نبی پاکؐ کی شان میں گستاخی ہو تو مسلمانوں کو دکھ پہنچتا ہے۔ اس معاملے پر مغرب کو سمجھانے کی ضرورت ہے، تمام مسلمان ممالک کویک زبان ہو کر پیغام دینا ہو گا، او آئی سی کے پلیٹ فارم
سے مشترکہ طور پر آواز اٹھانا ہو گی، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ او آئی سی کے ذریعے اقوام متحدہ میں بات کریں گے، انہوں نے کہا کہ ساری مسلم امہ او آئی سی کے فورم سے اقوام متحدہ سے بات کرے۔ شاہ محمود قریشی کو اس حوالے سے ہدایات دے دی ہیں، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کئی مسلم ممالک سے رابطے بھی شروع کر دیے ہیں، وزیر خارجہ اس حوالے سے اقوام متحدہ میں میٹنگز کریں گے، انشاء اللہ ہم مضبوط احتجاج کریں گے، ہم دنیا کو اس معاملے پر سمجھائیں گے، انشاء اللہ ہم کامیاب ہوں گے۔