واشنگٹن/اسلام آباد(این این آئی) امریکی اخبار نے سفارتی ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ ٹرانسکرپٹ میں وہی درج ہے جو دونوں اعلیٰ عہدے داروں کے درمیان کیا بات ہوئی تھی۔ذرائع نے بتایا کہ امریکہ محکمہ خارجہ کے بیان میں کہا گیا تھا کہ امریکی وزیرخارجہ پومپیو نے پاکستان میں کام کرنے والے تمام دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کی اہمیت کا معاملہ اٹھایا تھا اور افغانستان کے امن عمل میں پاکستان کے اہم کردار کا ذکر کیا تھا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ امریکہ نے اپنے ٹرانسکرپٹ کے ساتھ کسی طرح کا تبصرہ شامل نہیں کیا۔ادھردفترخارجہ کے ایک سنیئرعہدیدارنے کہاکہ پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اب اس معاملے پر مزید بات چیت نہیں کریں گے اور 5 ستمبر کوامریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو کے دورہ پاکستان کے دوران ہی اس پر بات چیت ہوگی،عہدے دار کا کہنا تھا کہ مزید غلط فہمیاں پیدا نہیں کرنی چاہئیں کیونکہ اس مسئلے کو اٹھانے سے مزید غلط فہمیاں جنم لے سکتی ہیں۔