لاہور(نیوزڈیسک )بحریہ ٹاﺅن کے ایک ترجمان نے واضح کیا ہے کہ لاہور میں بلاول ہاﺅس کے نام سے جائیداد تاحال ہاﺅسنگ سوسائٹی کے نام پر ہے۔ایک خبر کے تعلق سے جاری بیان میں بحریہ ٹان کے ترجمان نے کہا ہے کہ بحریہ ٹان کو اب تک صرف 17کروڑ روپے موصول ہوئے ہیں جبکہ اس جائیداد کی کل قیمت 0.49ارب روپے ہے۔بقایا رقم کی وصولی کے بعد ہی جائیداد کی منتقلی کا عمل صرف سیل ڈیڈ کے ذریعے ممکن ہوسکتا ہے لہٰذاتاحال یہ جائیداد بحریہ ٹاﺅن کے نام پر ہے۔اس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہم سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج آف پاکستان کے قوانین کے مطابق قواعد و ضوابط کی پیروی کرتے ہیں، ہم کوئی جائیداد کسی کو بطور تحفہ نہیں دے سکتے۔