جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

امریکی وزیر خارجہ اگلے ہفتے پاکستان آئینگے، جانتے ہیں انکے ہمراہ فوج کی کون سی اعلیٰ شخصیت بھی ہوگی؟

datetime 30  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(آن لائن) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور چیئرمین جوائنٹس چیف آف اسٹاف جنرل جوزف ڈنفورڈ آئندہ ہفتے پا کستان کا دورہ کریں گے اور پاکستان کی نئی قیادت سے ملاقات کریں گے۔ امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے تصدیق کی ہے کہ وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف جنرل جوزف ایف ڈن فورڈ آئندہ ہفتے پاکستان آئیں گے۔امریکی وزیر دفاع کا کہنا تھا

کہ امریکی وزیر خارجہ اور جنرل جوزف وزیر اعظم عمران خان اور دیگر پاکستانی رہنماؤں سے ملاقات میں امریکی عہدیدار صاف اور واضح طور پر یہ طے کریں گے کہ ہمیں کیا کرنا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بات چیت کا بنیادی نکتہ مشترکہ دشمنوں اوردہشت گردوں کیخلاف کارروائی ہوگا۔جیمز میٹس کا کہنا تھا کہ ’پاکستانی حکام کے ساتھ ملاقات میں یہ بات واضح کی جائے گی کہ ہمیں اپنی تمام قوموں کے لیے کیا کرنا ہے اور ہمارے مشترکہ دشمن دہشت گردوں کے حوالے سے بات چیت ملاقات کا بنیادی حصہ ہوگی‘اس موقع پر نیوز بریفنگ میں موجود چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل جوزف ایف ڈنفور ڈ کا کہنا تھا کہ امریکا کا ’جنوبی ایشیا میں مستقل مفاد ہے اور وہ چاہتا ہے کہ اس خطے میں اپنا اثر و رسوخ برقرار رکھے۔انہوں نے کہا کہ امریکا، جنوبی ایشیا میں سفارتی اور سیکیورٹی اثرورسوخ برقرار رکھنا چاہتا ہے اور اس اثرورسوخ کو وقت کے ساتھ ساتھ تبدیل کیا جائے گا۔واضح رہے کہ جنرل جوزف ایف ڈنفورڈ کی وفد میں شمولیت اس تاثر کو مسترد کرتی ہے کہ یہ ایک عام دورہ نہیں بلکہ ایک اسٹوپ اور ہے کیونکہ امریکی اسٹیٹ اور ڈیفنس سیکریٹری آئندہ ہفتے نئی دہلی کا بھی دورہ کریں گے جہاں وہ امریکا اور بھارت کے درمیان پہلی مرتبہ ایسی ملاقات ہوگی جس میں دونوں طرف سے دو اہم رہنما بات کریں گے۔تاہم امریکی سیکریٹری دفاع جیمس میٹس نے دہشت گردی کے خلاف لڑنے کی ضرورت پر زور دیا ۔

جس کی وجہ سے گزشتہ ہفتے سیکریٹری آف اسٹیٹ مائیک پومپیو اور وزیر اعظم عمران خان کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو کے بعد تنازع سامنے آیا تھا۔ذرائع کے مطابق امریکی عہدیدار ممکنہ طور پر 5 ستمبر کو ایک روزہ دورے پر پاکستان آئیں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ مائیک پومپیو نے وزیراعظم عمران خان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس کے دوران انہوں نے پاکستان میں سرگرم تمام دہشت گردوں کے خلاف پاکستان کی جانب سے فیصلہ کن کارروائی کی اہمیت پر زور دیا۔امریکا کا مزید کہنا تھا کہ افغان امن عمل کو بڑھاوا دینے میں پاکستان کا اہم کردارہے۔تاہم پاکستان نے وزیراعظم عمران خان اور امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے درمیان ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو سے متعلق جاری کردہ امریکی بیان کو حقائق کے منافی قرار دیکر مسترد کردیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…