چنیوٹ(آئی این پی)ضلع چنیوٹ کے ہو نہار طالب علم نے پوری دنیا میں اپنی قابلیت کا لوہا منوالیا چناب نگر کے رہائشی آٹھ سالہ قمر منیر اکبر نے انٹرنیشنل جنرل سرٹیفکیٹ آف ایجوکیشن کا امتحان پاس کرکے ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا ۔تفصیلات کے مطابق ضلع چنیوٹ کے کے علاقہ چناب نگر کے رہائشی آٹھ سالہ قمر منیراکبر نے
آئی جی سی ایس ای کا امتحان پاس کرکے ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا ہے ۔قمر منیراکبر نے سی گریڈ سے او لیول کیا۔قمر منیر اپنی تعلیمی قابلیت کی وجہ سے ضلع چنیوٹ سمیت پوری دنیا میں نمایاں اہمیت کے حامل ہونہار طالب علم کے طور پر سامنے آئے ہیں اور ان کی اس قابلیت پر ان کے خاندان دوست احباب اور چنیوٹ کی عوام کو ان پر ناز ہے ۔قمر منیر کا کہنا ہے کہ ان کی کامیابی کے پیچھے ان کے والدین کی کاوشیں شامل ہیں جبکہ وہ اپنی قابلیت کو دیگر طلباء میں تقسیم کرنے کا عزم لئے اپنی خدمات بھی سر انجام دے رہے ہیں اور انہوں نے او لیول کے طلباء کو تعلیمی میدان میں آگے بڑھنے کے حوالہ سے محنت شروع کر دی ہے اور بچوں کو تعلیم دینے کا فرض اپنے سر لے لیا ہے ۔ اس سے قبل یہ اعزاز قمر منیر کی بہن ستارہ بروج اکبر کے پاس تھا جس نے نو سال کی عمر میں کیمسٹری میں اولیول کیا تھا قمر منیراکبر کا کہنا ہے کہ وہ پڑھ لکھ کر ملک پاکستان کا نام روشن کرئے گا جبکہ ستارہ بروج اکبر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بچوں کی تعلیم پر زور دیا جائے تاکہ ہمارا ملک کا نام پوری دنیا میں روشن ہوسکے۔