کراچی (این این آئی) سیلفی ایکسپرٹ اوپو (OPPO)نے اپنی Fسیریز کا جدید ترین اسمارٹ فون F9 متعارف کرادیا ہے۔ VOOCفلیش چارجنگ کی بدولت صرف پانچ منٹ چارجنگ سے کال ٹائمنگ 2 گھنٹے تک بڑھ جاتی ہے اور اسمارٹ فون انڈسٹری کے پہلے گریڈئینٹ کلر ڈیزائن کے ساتھ F9اسمارٹ فون کو اس طرح سے تیار کیا گیا ہے کہ اسے منفرد انداز سے استعمال کیا جائے اور اسکے نتیجے میں اوپو کی جدید ٹیکنالوجی اور
جدت انگیز مہارت سامنے نظر آتی ہے۔4GB RAM اور 64ROM والا F9اسمارٹ فون 39999 روپے جبکہ 6GB RAMاور 64GB ROM والے F9اسمارٹ فون کی قیمت 44999 روپے ہے ۔ F9اسمارٹ فون یکم ستمبر 2018 سے ملک بھر میں ریٹیل اسٹورز پر فروخت کے لئے سن رائز ریڈ اور ٹوائیلٹ بلو رنگوں میں دستیاب ہوگا۔ اوپو اپنی ٹیکنالوجی سامنے لانے کے لئے پاکستان کی فیشن انڈسٹری کے اہم کردار علی ذیشان کو آگے لایا ہے اور انہوں نے ایک پلیٹ فارم پر ڈیزائن کو اکھٹے کیا ہے۔ وہ نئے F9اسمارٹ فون کے گریڈئینٹ کلر سے متاثر ہوکر اپنی کلیکشن سامنے لائے۔ اس موقع پر لاکھوں دلوں کی ملکہ ماورا حسین نے شو اسٹاپر کے طور پر ریمپ پر واک کی اور نیا F9اسمارٹ فون پیش کیا۔ اس موقع پر ماورا حسین نے کہا ،”اوپو ایف 9 کے لانچ میں شرکت پر خوشی ہے۔ اوپو کی جانب سے VOOC فلیش چارج کی جدت انگیز ٹیکنالوجی بہت پسند آئی، یہ ہم سب کے فونز کے لئے ایک بہترین فیچر ہے اس وقت جب ہمارے اپنے فون چارج پر لگے ہوتے ہیں ۔ اسکے گریڈئینٹ کلرز بھی انتہائی پرکشش ہیں۔ میں نے سن رائز ریڈ کا انتخاب کیا ہے کیونکہ مجھے سمجھتی ہوں کہ یہ بہترین فیشن اسٹائل ہے۔ “اس موقع پر مشہور پاکستانی شخصیات بشمول عائشہ عمر، منیب بٹ، اظفر رحمان، ثناء جاوید اور عماد عرفانی نے لاہور میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں اپنی شرکت سے تقریب کو وقار بخشا۔ شائقین نے موقع پر موجود اپنی پسندیدہ شخصیات سے ملاقات کی اور
ان کے ساتھ یادگار سیلفی تصاویر بنائیں۔ اسے متعارف کرانے کی تقریب میں اوپو پاکستان کے سی ای او جارج لانگ نے کہا، “آپ دنیا میں اپنے ارد گرد چیزیں خود اپنی آنکھوں سے دیکھ سکتے ہیں ، اصل میں دیکھنے کے لئے مختلف رنگوں کو پیش کرنے کا انتظام ہوتا ہے اور اوپو نے اس انتظام کو ٹیکنالوجی کی اگلی سطح پر پہنچادیا ہے اور یہ اسکے نئے گریڈئینٹ ڈیزائن F9میں موجود ہے۔ اوپو کا بالکل نیا F9اسمارٹ فون VOOCفاسٹ چارجنگ اور واٹر ڈراپ اسکرین کی بدولت ایک جدت انگیز ڈیوائس ہے۔
ہمیں یقین ہے کہ اسمارٹ زندگیوں کا آغاز چھوٹی چیزوں سے ہوتا ہے۔”اسے متعارف کرانے کے موقع پر اوپو نے برانڈ ایمباسڈرز ڈیپکا پوڈکنے اور سدھارتھ ملہوترا کو اپنے نئے ٹی وی کمرشل کا حصہ بنانے کا اعلان کیا۔ نئے ٹی وی کمرشل کا عنوان’ 5 منٹ چارج، 2 آور ٹاک’ ہے جو ڈیپکا اور سدھارتھ کی زندگی کے ایک دن کے گرد گھومتا ہے۔ یہ کمرشل اوپو F9 اسمارٹ فون میں VOOCفلیش چارجنگ کی صلاحیت کو اجاگر کرتا ہے جس کی بدولت صارفین کم بیٹری کے باوجود بھی صرف پانچ منٹ کی چارجنگ کے ذریعے اپنے پیاروں سے رابطے میں رہ سکتے ہیں۔