منگل‬‮ ، 07 اپریل‬‮ 2026 

5 ہزار روپے کے نوٹ بند ہونے کی افواہوں نے سونے کی قیمت کو پر لگا دیے

datetime 30  اگست‬‮  2018 |

کراچی (این این آئی) پانچ ہزار روپے کے نوٹ اور 40 ہزار روپے مالیت کے انعامی بانڈز بند ہونے کی افواہوں کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 58 ہزار 300 روپے سے تجاوز کرگئی۔گزشتہ 2 روز میں 3 ہزار روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس سے متعلق ڈیلرز کا کہنا تھا کہ اگر سونے کی خریداری کا رجحان جاری رہا تو فی تولہ قیمت 60 ہزار روپے تک بھی پہنچ سکتی ہے۔

سونے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے متعلق صدر آل سندھ صرافہ ایسوی ایشن کا کہنا تھا کہ ملک میں اس وقت سونے کا استعمال بڑھ گیا ہے جس سے سونے کی مقدار میں کمی اور قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔دوسری جانب ڈیلرز کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے 5 ہزار روپے کے نوٹ اور 40 ہزار روپے مالیت کے انعامی بانڈ بند ہونے کی افواہوں نے مارکیٹ کو متاثر کیا ہے، ان افواہوں سے سونے کی خریداری میں اضافہ ہوا۔گولڈ ڈیلرز نے کہا کہ چند روز سے افواہیں گردش میں ہیں کہ حکومت 5 ہزار روپے کے نوٹ اور 40 ہزار روپے کا انعامی بانڈز بند کررہی ہے جبکہ کل اسٹیٹ بینک کا بیان بھی سامنے آیا تھا کہ کوئی نوٹ یا بانڈ بند نہیں کیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان میں کئی سال بعد ایسا ہوا ہے کہ ملک میں سونے کی قیمت دبئی میں سونے کی قیمتوں کے مقابلے میں 300 روپے فی تولہ بڑھ گئی ہیں، عموما ایسا ہوتا ہے کہ پاکستان میں سونے کی قیمت عالمی مارکیٹ سے کم ہوتی ہے۔خیال رہے کہ جولائی میں اوپن اور انٹربینک مارکیٹ میں روپے کی قدر میں اضافے کی وجہ سے مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان جاری تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)


جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…