تہران (آن لائن)ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے جوہری معاہدہ ختم کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔ ان کا کہنا تھا مغربی ممالک کے ساتھ کیا جانے والا جوہری معاہدہ ایک راستہ ہے، نہ کہ کوئی منزل۔ ان کے مطابق اگر ایران اس نتیجے پر پہنچتا ہے کہ
یہ معاہدہ قومی مفادات کے برعکس ہے، تو اسے رد بھی کیا جا سکتا ہے۔ آیت اللہ خامنہ ای نے امریکا کے ساتھ ازسرنو مذاکرات کے امکان کو بھی مسترد کر دیا۔ امریکا نے مئی میں یکطرفہ طور پر اس معاہدے کو ختم کرتے ہوئے ایران کے خلاف پابندیاں بحال کر دی تھیں۔