بدھ‬‮ ، 19 مارچ‬‮ 2025 

14 اکتوبر کو غیورلیگی کارکن کسی کو مینڈیٹ چوری نہیں کرنے دینگے،شیخ چلی کے بھتیجے کو عبرتناک شکست دیں گے، ن لیگ کا دعویٰ

datetime 29  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء سینیٹرچوہدری تنویرخان ،میئرراولپنڈی سردارنسیم خان اورقومی اسمبلی کے حلقہ این اے 60سے مسلم لیگ ن کے نامزدامیدوارسجادخان نے کہاہے کہ 25جولائی کوملک بھرمیں مسلم لیگ ن کے امیدواروں کامینڈیٹ چوری کرلیاگیاہے اگردھاندلی نہ کی جاتی توملک بھر میں میاں محمدنوازشریف اورمیاں شہبازشریف کے کروڑوں چاہنے والے ووٹروں نے اپناحق رائے دہی مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو دے دیاتھا

لیکن اب14اکتوبر کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے غیور ورکرکسی صورت بھی کسی کوبھی مینڈیٹ چوری نہیں کرنے دیں گے اورراولپنڈی کے شیخ چلی کے امیدواربھتیجے کوعبرت ناک شکست دی جا ئے گی اس ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے ورکریہ ثابت کردیں گے کہ راولپنڈی واقعی مسلم لیگ ن کے قائدمیاں نوازشریف کے چاہنے والوں کاشہرہے اوروہ میاں نواز شریف سے پیارکرتے ہیں میاں نوازشریف چاہتے تھے کہ محمدحنیف عباسی کے خاندان کاکوئی فردانتخاب لڑے لیکن حنیف عباسی کی خواہش پراورمسلم لیگ ن کے مقامی ارکان قومی وصوبائی اسمبلی نجمہ حمید،طاہرہ اورنگ زیب، حاجی پرویزخان ،ملک شکیل اعوان ،راجہ حنیف ، چوہدری دانیال تنویر،ضیاء اللہ شاہ ،ملک یاسررضا، ڈاکٹرجمال ناصر ،راحت مسعود قدوسی اور شیخ ارسلان حفیظ نے سجادخان کی مسلم لیگ ن کے لئے خدمات اورقربانیوں کے صلے میں ان کوامیدوار نامزد کیاہے ان خیالات کاا ظہار انہوں نے گزشتہ روز حلقہ این اے 60کی یونین کونسلوں کے چیئرمینوں ، وائس چیئرمینوں ،کونسلروں مسلم لیگ ن کے مقامی قائدین اورارکان پارلیمنٹ سینیٹرنجمہ حمید،طاہرہ اورنگ زیب، ،حاجی پرویز ،ملک سلطان محمود،راجہ مشتاق ،خان محمدخانو،حاجی محمدجمیل ،راجہ حفیظ ،ملک وسیم ،امان اللہ ستی ،ملک ناہیدسلطان ،چوہدری تنویر صدیق،اورمسلم لیگ ن کے کارکنوں کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیاچوہدری تنویرخان نے کہاکہ 25جولائی کے انتخاب میں مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو راولپنڈی کے ووٹروں نے لاکھوں کی تعداد میں ووٹ دے کرہم پراحسان کیاہے ہم ان کے مشکورہیں اوران شاء اللہ راولپنڈی کے غیورعوام14اکتوبر کوبھی پہلے کی طرح مسلم لیگ ن کے امیدوارسجادخان کوووٹ دے کربھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں گے اورہم یہ عہدکرتے ہیں کہ مسلم لیگ ن راولپنڈی کی ساری قیادت دن رات ایک کرکے انتخابی مہم چلائے گی اوریہ ضمنی انتخاب ایک جنگ کی طرح لڑیں گے اوریہ نشست جیتیں گے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)


قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…