اتوار‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2025 

مسلم لیگ (ن )کے اتحادی نہیں سیاسی مخالفین ہیں، اعتزاز احسن کا نام واپس لے کرن لیگ سے ان کی بے عزتی نہیں کرانا چاہتے، قمر زمان کا نجی ٹی وی سے گفتگو میں دعویٰ

datetime 29  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن)پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہاہے کہ ہم کوئی مسلم لیگ ن کے اتحادی نہیں بلکہ مخالف سیاسی جماعت ہیں ، مسلم لیگ ن کے خلاف 35برس سے الیکشن لڑ رہے ہیں، نام واپس لیکر اعتزاز احسن کی دوسری مرتبہ بے عزتی نہیں کرنا چاہتے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ہم کوئی

مسلم لیگ ن کے اتحادی نہیں تھے جو ہم الگ ہور ہے ہیں، جس طرح ہم نے تحریک انصاف کے خلاف الیکشن لڑا ، اس طرح ہم نے مسلم لیگ ن کے خلاف بھی الیکشن لڑا تھا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کے بعد دھاندلی کے حوالے سے تعاون پر اتفاق ہوا تھا، اعتزاز احسن صدر پاکستان کے لئے بہترین شخص ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صدارتی امیدوار کے لئے نام ہم نے دیا تھا اور ان پر مسلم لیگ ن کیوں نہیں مان رہی کیا اعتزاز احسن میں کوئی خامی ہے ؟ مولانا فضل الرحمان تو صلح کے لئے کردار ادا کررہے تھے جن کو مسلم لیگ ن نے امیدوار بنادیا۔انہوں نے کہا کہ اگر پرویزرشید نے جیل میں نواز شریف سے معافی مانگنے والا بیان نہ دیاہوتا تو ہم شاید اعتزاز احسن کا نام واپس لے لیتے لیکن اب ہم اعتزاز احسن کا نام واپس لیکر ان کی مسلم لیگ ن کے کہنے پر دوسری مرتبہ بے عزتی نہیں کرنا چاہتے۔ انہوں نے کہا کہ ہم مسلم لیگ ن کی مخالف جماعت ہیں اور 35برس سے ان کے خلاف الیکشن لڑرہے ہیں۔ اس لئے ہم پر تنقید کرتے ہوئے خدا کا خوف کیا جائے ہم مخالف سیاسی جماعتیں ہیں کوئی اتحادی نہیں ہیں جو اتحاد توڑ رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…