منگل‬‮ ، 07 اپریل‬‮ 2026 

مسلم لیگ (ن )کے اتحادی نہیں سیاسی مخالفین ہیں، اعتزاز احسن کا نام واپس لے کرن لیگ سے ان کی بے عزتی نہیں کرانا چاہتے، قمر زمان کا نجی ٹی وی سے گفتگو میں دعویٰ

datetime 29  اگست‬‮  2018 |

اسلام آباد( آن لائن)پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہاہے کہ ہم کوئی مسلم لیگ ن کے اتحادی نہیں بلکہ مخالف سیاسی جماعت ہیں ، مسلم لیگ ن کے خلاف 35برس سے الیکشن لڑ رہے ہیں، نام واپس لیکر اعتزاز احسن کی دوسری مرتبہ بے عزتی نہیں کرنا چاہتے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ہم کوئی مسلم لیگ ن کے اتحادی نہیں تھے جو ہم الگ ہور ہے ہیں،

جس طرح ہم نے تحریک انصاف کے خلاف الیکشن لڑا ، اس طرح ہم نے مسلم لیگ ن کے خلاف بھی الیکشن لڑا تھا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کے بعد دھاندلی کے حوالے سے تعاون پر اتفاق ہوا تھا، اعتزاز احسن صدر پاکستان کے لئے بہترین شخص ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صدارتی امیدوار کے لئے نام ہم نے دیا تھا اور ان پر مسلم لیگ ن کیوں نہیں مان رہی کیا اعتزاز احسن میں کوئی خامی ہے ؟ مولانا فضل الرحمان تو صلح کے لئے کردار ادا کررہے تھے جن کو مسلم لیگ ن نے امیدوار بنادیا۔انہوں نے کہا کہ اگر پرویزرشید نے جیل میں نواز شریف سے معافی مانگنے والا بیان نہ دیاہوتا تو ہم شاید اعتزاز احسن کا نام واپس لے لیتے لیکن اب ہم اعتزاز احسن کا نام واپس لیکر ان کی مسلم لیگ ن کے کہنے پر دوسری مرتبہ بے عزتی نہیں کرنا چاہتے۔ انہوں نے کہا کہ ہم مسلم لیگ ن کی مخالف جماعت ہیں اور 35برس سے ان کے خلاف الیکشن لڑرہے ہیں۔ اس لئے ہم پر تنقید کرتے ہوئے خدا کا خوف کیا جائے ہم مخالف سیاسی جماعتیں ہیں کوئی اتحادی نہیں ہیں جو اتحاد توڑ رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)


جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…