اسلام آباد (آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہاہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کوئی غریب آدمی نہیں ہیں ، وہ جس جہاز میں فیملی کے افراد کے ساتھ لاہور آئے ، وہ جہاز سرکاری نہیں بلکہ پرائیویٹ تھا۔حکومت کے خلاف منفی پروپیگنڈا کیا جارہاہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہاہے کہ سرکاری ہیلی کاپٹر کبھی بھی ذاتی استعمال میں نہیں آنا چاہئے اور پولیس کے معاملات میں بھی ڈائریکٹ مداخلت نہیں کرنی چاہئے لیکن ہم کو میڈیا پر گلہ ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کے بارے میں ایک خبر نشر ہوئی کہ وہ سرکاری جہاز میں فیملی کے افراد کے ساتھ لاہور آئے ہیں لیکن بعد میں پتہ چلا کہ وہ جہاز سرکاری نہیں بلکہ پرائیویٹ تھا۔وزیر اعلیٰ پنجاب کوئی پسماندہ اور غریب آدمی نہیں ہیں بلکہ ان کو اس لئے وزیر اعلیٰ پنجاب بنایا گیاہے کہ ان کا تعلق ایک پسماندہ علاقے سے ہے اور پسماندگی کے مسائل سے اچھی طرح آگا ہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے خلاف منفی پروپیگنڈا کیا جارہاہے۔