اسلام آباد (این این آئی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ہالینڈ کے وزیر خارجہ سے رابطہ کر کے گستاخانہ مواد اور مذہبی نفرت انگیزی سے متعلق مقابلے کے اعلان پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے ایک ٹوئٹ میں بتایا ہے کہ کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے گستاخانہ مواد کے معاملے پر ہالینڈ کے وزیر خارجہ سے رابطہ کیا۔
انہوں نے بتایا کہ وزیر خارجہ نے ڈچ سیاستدان گریٹ ولڈرز کی جانب سے نفرت انگیز اور مقدس ہستیوں کی توہین کرنے والے مقابلے کے اعلان پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے ۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ہالینڈ کے وزیر خارجہ نے بتایا کہ ان کی حکومت کا اس مقابلے سے نہ کوئی تعلق ہے اور نہ ہی وہ اس مقابلے کی حمایت کر رہی ہے ۔