بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

آپ کے پاس ہل میٹل کے آپریشنزاور حاصل کیش سے متعلق کوئی دستاویزی مواد ہے؟ نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث کے سوال پر واجد ضیاء نے کیا حیران کن جواب دیا؟

datetime 29  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی ) احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں استغاثہ کے گواہ واجد ضیاء پر جرح کرتے ہوئے خواجہ حارث ایڈوکیٹ نے پوچھا کہ کیا آپ کے پاس ہل میٹل کے آپریشنزاور حاصل کیش سے متعلق کوئی دستاویزی مواد ہے؟ واجد ضیا نے بتایا کہ ہل میٹل سے متعلق کوئی قابل اعتبار دستاویزات نہیں ملیں تاہم کچھ سورس دستاویزات ملی تھیں ،خواجہ حارث نے گواہ سے پوچھا کہ کسی کاروبار کا نیٹ پرافٹ نکالنے کیلئے کیش فلو میں کیا جمع اور

کیا نفی کیا جاتا ہے ،واجد ضیاء نے جواب دیا کہ جو سوال آپ پوچھ رہے ہیں اس کا تو ہماری رپورٹ میں کہیں ذکر ہی نہیں ، نیب پراسیکیوٹر بولے نیٹ پرافٹ کیسے نکلا اس پر تو ہماری ورکنگ ہی نہیں اور یہ سوال بھی نہیں بنتا جس پر فاضل جج نے کہا کہ سوال کا جو جواب بنتا ہے وہ دے دیں یہ کسی امتحان کا پیپر نہیں کہ فیل ہو جائیں گے ،تیسرے روز بھی عدالت میں دوران جرح خواجہ حارث اور واجد ضیاء کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ جاری رہا ہے ، عدالت نے کیس کی سماعت آج (جمعرات تک ) ملتوی کردی ۔ بدھ کو اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس کی سماعت کی ، سابق وزیراعظم نوازشریف کو اڈیالہ جیل سے سخت سیکیورٹی میں احتساب عدالت لایا گیا ، عدالتی کارروائی میں استغاثہ کے گواہ واجد ضیاء پر جاری جرح کو شروع کرتے ہوئے خواجہ حارث ایڈوکیٹ نے گواہ سے پوچھا کہ کسی کاروبار کا نیٹ پرافٹ نکالنے کیلئے کیش فلو میں کیا جمع اورکیامنفی کیا جاتا ہے،واجد ضیاء نے بتایا کہ جو سوال پوچھا جارہا ہے اس کا تو ہماری رپورٹ میں کہیں زکر ہی نہیں، نیب پراسیکیوٹر بولے کہ یہ سوال بنتا ہی نہیں، ہم نے کل بھی اس پر اعتراض کیا تھا، آڈٹ بیورو کی رپورٹ سے نیٹ پرافٹ دفاع نے جے آئی ٹی کو فراہم کیا،نیٹ پرافٹ کا موازنہ اس رقم سے کیا گیا

جو نوازشریف کو بھیجی گئی، موازنے سے پتہ چلا کہ نیٹ پرافٹ کا 88فیصد نوازشریف کو بھیجا گیا،نیٹ پرافٹ کیسے نکلا، اس پر تو ہماری ورکنگ ہی نہیں، جس پر فاضل جج نے کہا کہ سوال کا جو جواب بنتا ہے وہ دے دیں، یہ کوئی پیپر تو ہے نہیں کہ فیل ہوجائیں گے۔ واجد ضیاء نے کہا کہ میں نے سوال پڑھ لیا ہے اور سمجھ بھی لیا، یہ جو پوچھ رہے ہیں اس کا ہمارے ا فسانے میں کہیں ذکر ہی نہیں، خواجہ حارث بولے میں وہ سوال بھی پوچھ سکتا ہوں جس کا بیان میں آپ نے ذکر بھی نہ کیا ہو،

واجد ضیاء نے کہا کہ آپ جو بات کہہ رہے ہیں وہ ہماری رپورٹ میں کہیں نہیں، نیب پراسیکیوٹر نے اعتراض کیا کہ کل بھی کہا تھا غیر متعلقہ سوال نہ پوچھے جائیں، خواجہ حارث نے کہا کہ کیا میں ہر بار سوال پوچھنے کا مقصد بتاؤں ، نیب پراسیکیوٹر بولے کہ اگر یہ سمجھتے ہیں کہ سوال متعلقہ ہے تو پہلے عدالت کو مطمئن کریں۔ خواجہ حارث نے کہا کہ ان کا اٹھایا ہوا سوال کیش فلو کیا ہوتا ہے ان سے ہی پوچھ رہا ہوں،سوال پوچھنا میرا حق ہے، میں ان سے وہ سوال بھی پوچھ سکتا ہوں

جن کا بیان یا رپورٹ میں بھی ذکر نہ ہو۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ملزمان نے جواب دیے کہ یہ ہمارے نیٹ پرافٹ ہیں۔نیٹ پرافٹ کا ہندسہ ہمارے پاس موجود ہے۔فاضل جج نے کہا کہ نیٹ پرافٹ کیسے کیلکولیٹ کیا گیا بس اس سوال کا جواب دے دیں،اگر معلوم نہیں تب بھی جواب دے دیں، نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ نیٹ پرافٹ کیسے نکالا اس پر ہماری ورکنگ نہیں۔ ، نیب کے پراسیکیوٹر نے بتایا کہ آڈٹ بیورو کی رپورٹ سے نیٹ پرافٹ دفاع نے جے آئی ٹی کو فراہم کیا ،،

نیٹ پرافٹ کا موازنہ اس رقم سے کیا گیا جو نواز شریف کو بھیجی گئی ،، موازنے سے پتہ چلا کہ نیٹ پرافٹ کا اٹھاسی فیصد حصہ نواز شریف کو بھیجا گیا ۔خواجہ حارث کے تابڑ توڑ سوالات کے جواب میں ایک موقع پر واجد ضیاء بولے کہ وہ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ نہیں اور جو اکاؤنٹس انہوں نے بنائے نہیں ان کا جواب وہ کیسے دیں ۔خواجہ حارث نے واجد ضیا پر جرح کے دوران کہا کہ کیا آپ کے پاس ہل میٹل کے آپریشن اور حاصل کیش سے متعلق کوئی مواد ہے؟ جس پر واجد ضیا نے بتایا کہ

اس سے متعلق کوئی قابل اعتبار دستاویزات نہیں ملیں، جس پر خواجہ حارث نے کہا کہ میرا سوال یہ نہیں تھا کہ قابل اعتبار دستاویزات ملیں یا نہیں، میرا سوال یہ تھا کہ اس متعلق جے آئی ٹی نے کوئی مواد اکٹھا کیا یا نہیں، جس پر واجد ضیا نے کہا کہ جنوری سے جولائی 2011 تک کی کیش فلو سٹیٹمنٹ ایک سورس دستاویز کے ذریعے ملی۔عدالت نے کیس کی سماعت آج جمعرات تک کیلئے ملتوی کردی۔آج جمعرات کو بھی خواجہ حارث ایڈوکیٹ استغاثہ کے گواہ واجد ضیاء پر جرح کریں گے ۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…