اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف اینکر پرسن اور صحافی حامد میر نے کہا کہ سادگی اختیار کرنا بہت ضروری ہے ہمیں سادگی ضرور اختیار کرنی چاہئیے، پروٹوکول چھوٹا ضرور ہونا چاہئیے۔ لیکن جو ہمارے حالات ہیں ان کا تقاضا یہ ہے کہ سکیورٹی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ صرف ایک سیاسی مصلحت یا اپنے دعوے کو سچا ثابت کرنے کے لیے سکیورٹی پر سمجھوتہ نہ کریں کیونکہ پاکستان کے تمام سیاستدان ہم سب کے لیے بہت اہم ہیں اور ان کو مناسب سکیورٹی ضرور ملنی چاہئیے۔واضح رہے کہ وزیراعظم
عمران خان کے اضافی سکیورٹی سے انکار نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ایک نئی آزمائش میں ڈال رکھا ہے ۔نیکٹا کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو اب تک چھ تھریٹ الرٹ جاری ہوچکے ہیں، آخری تھریٹ الرٹ تقریب حلف برداری سے دوروز قبل جاری ہوا تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کوبلیو بُک کے مطابق سکیورٹی فراہم کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان بنی گالہ سے وزیر اعظم ہائوس جانے کیلئے ہیلی کاپٹر کا استعمال کر رہے ہیں ۔