کاشتکار باسمتی کی نئی قسم باسمتی 515 کی زیادہ سے زیادہ کاشت یقینی بنائیں،محکمہ زراعت پنجاب

11  مئی‬‮  2015

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) محکمہ زراعت پنجاب نے باسمتی اقسام کا کاشتی رقبہ بتدریج کم ہونے کے باعث باسمتی کی ترویج کیلئے کاشتکاروں کو نئی ترقی دادہ قسم باسمتی 515 کی زیادہ سے زیادہ کاشت یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ کاشتکار مذکورہ قسم کاشت کرکے بھرپور پیداوار حاصل کرسکتے ہیں اور اس سے جہاں ملکی غذائی ضروریات پوری ہوںگی وہیں اضافی پیداوار برآمد کرکے قیمتی زرمبادلہ بھی کمایاجاسکے گا۔ ترجمان نے کہاکہ کاشتکار 20 مئی سے قبل دھان کی پنیری کاشت نہ کریں کونکہ دھان کے تنے کی سنڈیاں موسم سرما میں مڈھوں میں سرمائی نیند سو کر گزارتی ہیں ۔انہوںنے کہاکہ روشنی کے پھندوں سے حاصل کردہ اعداد وشمار کے مطابق تنے کی سنڈیو ں کے پروانے زیادہ تر اپریل کے آخر اور مئی کے شروع میں نکلتے ہیں اور اس دوران دھان کی پنیری کاشت کی گئی ہو تو پروانے ان پر انڈے دے کر اپنی نسل کا آغاز کردیتے ہیں جس سے فصل تباہ ہو جاتی ہے۔انہوںنے توقع ظاہر کی کہ کاشتکار ماہرین زراعت کی سفارشات پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے ۔



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…