اسلام آباد (آن لائن) میٹرو بس منصوبے کا رواں ماہ کے اختتام تک افتتاح کا امکان ہے‘ تیزی سے جاری کام کا صرف آٹھ فیصد کام بقیہ رہ گیا‘ وزیراعظم نواز شریف افتتاح کرینگے‘ افتتاح دھرنے والے مقام پر کئے جانے کا امکان ہے۔ معتبر ذرائع نے آن لائن کو بتایا ہے کہ وزیراعلیٰ شہباز شریف کی جانب سے دس دنوں میں دوبارہ میٹرو بس منصوبے کا جائزہ لینے کے باعث کام میں تیزی آ گئی ہے اور مذکورہ منصوبے کا آخری بارہ فیصد کام گزشتہ دس دنوں میں مکمل کیا گیا ہے جبکہ بقیہ رہ جانے والا آٹھ فیصد کام بھی آئندہ چند روز میں مکمل کئے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق رواں ماہ کے اخری ہفتے مین میٹرو بس منصوبے کا افتتاح کئے جانے کا قوی امکان ہے تاہم افتتاح کی حتمی تاریخ کا اعلان وزیراعظم نواز شریف سے منظوری کے بعد کیا جائے گا کیونکہ میٹرو بس منصوبے کا افتتاح وزیراعظم کریں گے اور انکی گونا گوں مصروفیات کے باعچ افتتاح کی حتمی تاریخ مشاورت سے طے کی جائے گی جبکہ افتتاح تقریب کا مقام بھی راولپندی یا اسلام آباد میں رکھنے کے حوالے سے وزیراعظم کے فیصلے سے مشروط ہے تاہم قوی امکان یہ ہے کہ اس افتتاحی تقریب کا مقام اسلام آباد میں ٹھیک تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے دھرنے والا مقام ہی رکھا جائے گا تاکہ چار ماہ تک جاری رہنے والے دھرنے کے اثرات زائل کئے جا سکیں۔
مزید پڑھیے:چین کا قبیلہ موسو‘جن کی ہر بات اور کام نرالہ ہے۔۔۔