اسلام آباد(نیو ز ڈیسک) گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے بطور گورنر تنخواہ نہ لینے کا اعلان کیا ہے ان کا کہنا تھا کہ میری فیملی گورنر ہاو¿س میں رہائش اختیار نہیں کرے گی، ہم خزانے پر بوجھ کا سبب نہیں بنیں گے، ان کا کہنا تھا کہ بحیثیت گورنر عوام کی خدمت کی پوری کوشش کروں گا اور اپنی قیادت کی امیدوں پر پورا اتروں گا۔