شہری پر تشدد،تحریک انصاف کے رکن اسمبلی عمران شاہ بری طرح پھنس گئے، سپریم کورٹ سے معافی کی استدعا،کس وجہ سے مارا؟ حیرت انگیز دعویٰ کردیا

20  اگست‬‮  2018

کراچی( آ ئی این پی) پاکستان تحریکِ انصاف کے رکن سندھ اسمبلی عمران شاہ نے شہری پر تشدد کے معاملے پر تحریری جواب سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو عمران شاہ کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کروائے گئے

تحریری جواب میں ندامت کا اظہار کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ واقعہ کے بعد صلح ہو گئی ہے، عدالت بھی معافی قبول کرتے ہوئے کیس سے باعزت بری کرے۔ پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی نے جواب میں موقف اپنایا کہ شہری داد پارکنگ میں کھڑی گاڑی کو بار بار ٹکر مار رہا تھا، گاڑی کے ڈرائیور کی جان بچانے کی کوشش کی، شہری داد نے غلیظ زبان استعمال کی جو ناقابلِ برداشت تھی، خدشہ تھا داد مجھے نقصان نہ پہنچا دے، اپنے دفاع میں شہری پر ہاتھ اٹھایا۔عمران شاہ نے کہا ہے کہ انہوں نے داد چوہان سے معافی مانگنا اخلاقی ذمہ داری سمجھا جبکہ مذکورہ شہری نے بھی معذرت قبول کرتے ہوئے معاملہ رفع دفع کر دیا۔رکن سندھ اسمبلی کے مطابق واقعہ کی ویڈیو میں سارا فوکس ان پر ہی تھا، ویڈیو میں داد چوہان کا ردعمل نہ فلمایا گیا اور نہ ہی دکھایا گیا۔ واقعہ پر ردعمل غیر ارادی اور بدنیتی پر مبنی نہیں تھا، فریقین میں صلح صفائی کے بعد چودہ اگست کو معاملہ ختم ہو چکا، عدالت معافی قبول کرتے ہوئے کیس سے باعزت بری کرے۔  پاکستان تحریکِ انصاف کے رکن سندھ اسمبلی عمران شاہ نے شہری پر تشدد کے معاملے پر تحریری جواب سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا ہے۔  پیر کو عمران شاہ کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کروائے گئے تحریری جواب میں ندامت کا اظہار کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ واقعہ کے بعد صلح ہو گئی ہے، عدالت بھی معافی قبول کرتے ہوئے کیس سے باعزت بری کرے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…