کراچی ( نیوز ڈیسک) کراچی کے علاقے ملیر میں نا ملعوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہو گئے جبکہ لیاری میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک گینگ وار کارندہ ہلاک ہو گیا۔ملیر ہالٹ کے قریب نا معلوم افراد کی فائرنگ سے دو نوجوان زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ لیاری کے علاقے کلا کوٹ میں مبینہ پولیس مقابلے کے نتیجے میں ایک گینگ وار کارندہ ہلاک ہو گیا۔ پولیس کے مطابق ہلاک ملزم عبدالرحمن کا تعلق لیاری گینگ وار کے عزیر جان گروپ سے ہے۔ ملزم بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ کی واردتوں میں ملوث تھا۔