گوگل کی بارہویں جماعت کے طالبعلم کو 2 کروڑ 30 لاکھ روپے تنخواہ کی پیشکش

5  مئی‬‮  2019

چندی گڑھ(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے 16 سالہ نوجوان کو سالانہ 2 کروڑ 30 لاکھ روپے تنخواہ کی پیشکش کرکے سب کو حیران کردیا۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ریاست پنجاب کے شہر چندی گڑھ سے تعلق رکھنے والے 16 سالہ ہرشیت شرما کو گوگل کے

آئیکون ڈیزائننگ پروگرام کے لیے منتخب کیا گیا ہے اور اسے پہلے ایک سال کی تربیت فراہم کی جائے گی جس دوران ماہانہ 4 لاکھ بھارتی روپے بطور وظیفہ دیا جائے گا۔ تربیت مکمل ہونے کے بعد گوگل کی جانب سے ہرشیت شرما کو ماہانہ 12 لاکھ بھارتی روپے تنخواہ دی جائے گی جو کہ پاکستانی 19 لاکھ 70 ہزار روپے ماہانہ بنتے ہیں۔ اس سلسلے میں گوگل کی جانب سے فی الحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔بھارتی حکومت کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق گوگل نے ہرشیت شرما سے کہا ہے کہ وہ اگست کے وسط تک کمپنی کو جوائن کرلیں۔ ہرشیت کا تعلق بنیادی طور پر ہریانہ سے ہے اور اس نے 12 ویں جماعت میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کا مضمون لیا تھا۔ ہرشیت شرما کا کہنا ہے کہ وہ انٹرنیٹ پر ہر وقت ملازمت کی تلاش میں رہتا تھا اور رواں برس مئی میں گوگل میں درخواست دی تھی۔ ہرشیت کے مطابق اسے گرافک ڈیزائننگ کا بے حد شوق ہے اور انہوں نے ایک پوسٹر ڈیزائن کیا تھا جس کی بنیاد پر انہیں گوگل نے منتخب کیا۔ ہرشیت شرما بھارتی وزیراعظم کے ڈیجیٹل انڈیا اسکیم کے تحت بھی بہترین کارکردگی پر انعام حاصل کرچکا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…