پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

پاکستان میں جعلی دودھ فروخت کرنیوالی تین بڑی کمپنیاں دھرلی گئیں،بڑے نام اور جرمانہ کی رقم جان کر حیران رہ جائیں گے

datetime 19  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آ ئی این پی ) مسابقتی کمیشن پاکستان نے ٹی وائینٹنر کی بطور دودھ فروخت میں ملوث ڈیری کمپنیوں پر جرمانہ عائد کر دیا ۔ پیر کو مسابقتی کمیشن آف پاکستان نے ایک حکمنامہ جاری کرتے ہوئے ڈیری کمپنیوں پر جرمانہ عائد کر دیا ہے ۔سی سی پی آر ڈر کے مطابق

اینگرو فوڈ لمیٹڈ پر6کروڑ22لاکھ90ہزار ، نون پاکستان لمیٹڈ پر20لاکھ روپے اور شکر گنج فوڈز پراڈکٹ پر 5لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ یہ آرڈر چیئرمین سی سی پی ودیعہ خلیل اور ممبران ڈاکٹر شہزاد انصر ، اکرام الحق قریشی پر مشتمل بنچ نے جاری کیا ہے ۔سی سی پی آرڈر کے مطابق اینگرو فوڈز لمیٹڈ ، نون پاکستان لمیٹڈ اور شکر گنج فوڈز پراڈکٹ لمیٹڈ کیپٹیشن ایکٹ 2010کے سیکشن 10کی خلاف ورزی اور ٹی وائینٹنر کی بطور دود فروخت میں ملوث تھیں ۔ سی سی پی آرڈر کے مطابق اینگرو لمیٹڈ اپنی پراڈکٹ ’’ڈیری امنگ۔ڈیری ڈرنک‘‘ کی بطور دودھ کے جھوٹی اور گمراہ کن تشہیر میں ملوث تھی۔ سی سی پی آڈر کے مطابق نون پاکستان لمیٹڈ اپنی پراڈکٹ ’’ڈیری روزانہ ۔ڈیری ڈرنک‘‘ کی پیکجنگ لیبلنگ میں یہ تاثر دیتی تھی کہ اس پراڈکٹ ڈیری ڈرنک کے بجائے دودھ ہے ۔ سی سی پی آر کے مطابق شکر گنج فوڈز اپنی پراڈکٹ ’’قدرت‘‘ کی لیبلنگ میں اس بات کا اظہار کرنے میں ناکام رہی تھی کہ اس کی پراڈکٹ دودھ کا متبادل نہیں ہے اور اس طرح صارفین سے دھوکہ دہی کی مرتکب ہوئی تھی



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…