جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

2013 آر اوز کے الیکشن تھے ،جمہوریت چلانے کے لئے نتا ئج تسلیم کئے، گیلانی

datetime 10  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سابق وزیراعظم و پیپلزپارٹی کے مرکزی وائس چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے 2013ءکے انتخابی نتائج کو انڈر پروٹیسٹ جمہوریت چلانے کے لئے تسلیم کیا تھا‘ تاہم پیپلزپارٹی کا موقف تھا اور ہے کہ یہ آر اوز کے الیکشن تھے‘ اب یہ معاملہ جوڈیشل کمیشن میں ہے اب اس پر بات نہیں کروں گا اور دیگر سیاسی جماعتوں کو بھی چاہئیے کہ وہ اس پر رننگ کمنٹری نہ کریں۔ یہ بات انہوں نے اتوار کی دوپہر دورہ افغانستان سے واپسی پر ملتان ائیرپورٹ کے باہر سڑک پر کھڑے ہو کر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن جو فیصلہ کرے گا اس کو تسلیم کیا جائے گا۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ذوالفقار مرزا کا معاملہ عدالت میں چل رہا ہے اس پر بھی بات نہیں کروں گا تاہم فہمیدہ مرزا کے بارے میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ائیر پورٹ پر اچانک ملاقات ہوئی تھی جس میں ایاز صادق نے فہمیدہ مرزا کے حوالے سے ذکر کیا اور کہا کہ ہمیں پروٹوکول کے مطابق سابق سپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا کی سیکیورٹی کو ہر قیمت پر یقینی بنانا چاہئے اور بنایا جائے گا۔ انہوں نے شاہ محمود کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ شاہ محمود کی باتوں کا میں جواب نہیں دیتا اور نہ ہی دینا پسند کرتا ہوں۔ انہوں نے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ ہماری افغانستان سے انٹیلی جنس شیئرنگ تھی اور اس کے مطابق میرا بیٹا علی حیدر گیلانی اور سلمان تاثیر کا بیٹا دونوں افغانستان میں ہیں اور پنجاب اسمبلی میں بھی ایک سوال کے جواب میں یہی کہا بتایا گیا تھا کہ دونوں افغانستان میں ہیں اور ہمارا دورہ افغانستان کا مقصد اس خطے کے معاملے پر بات چیت کرنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ سابق صدر زرداری اور ہمارے دور میں چین ایران بھارت افغانستان اور سنٹرل ایشیاءکے ریاستوں سے ہمارے اچھے تعلقات تھے اب افغانستان میں نئی حکومت بنی ہے جس کو سابق صدر آصف زرداری نے مبارکباد نہیں دی تھی ہم وہاں نئی حکومت کے حکمرانوں کو مبارکباد دینے بھی گئے تھے جہاں دوران ملاقات میرے اور سلمان تاثیر کے بیٹے کا ذکر آیا تو افغان حکمرانوں نے ہمیں ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ آج کا فصل کا موسم ہے۔ انہوں نے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ ذوالفقار مرزا کی لڑائی آج کی نہیں یہ لڑائی کافی عرصہ سے چل رہی ہے اور ذوالفقار مرزا سے میری کوئی ذاتی لڑائی نہیں ہے۔ انہوں نے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ پیپلزپارٹی نے ملتان کے حلقہ پی پی 196 پر ہونے والے ضمنی انتخاب کے امیدوار کا فیصلہ پارٹی کارکنوں پر چھوڑا تھا اور اسی کے مطابق فیصلہ دیا گیا ہے گزشتہ ضمنی انتخاب میں ملک عامر ڈوگر پی پی چھوڑ گئے تھے اور پی ٹی آئی میں چلے گئے تھے وہ فصلی بٹیرے نکلے اب اختر بھٹہ نے الیکشن لڑنے سے معذرت کر لی۔ انہوں نے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ میں نے ملتان سے تعلق رکھنے والے نئے گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ کو فون کر کے مبارکباد دی ہے اور ان سے کہا ہے کہ آپ کے گورنر بننے سے اس خطے میں بہتری آئے گی اور آپ کا گورنر بننا اس خطے کے لئے اعزاز ہے اور یہاں کے مسائل حل ہونگے انہوں نے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ میں نے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے ملتان ائیرپورٹ کے افتتاح کے موقع پر ملاقات میں کہا تھا کہ وہ میرے دور کے جاری نامکمل منصوبے ضرور مکمل کر دیں جس میں ملتان فیصل آباد موٹروے اور ملتان میں کینسر ہسپتال کا قیام شامل ہے اس پر انہوں نے وعدہ کیا تھا کہ میں ان کو ضرور پورا کراﺅں گا۔ انہوں نے ایک بار پھر ذوالفقار مرزا کے حوالے سے کئے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ ذوالفقار مرزا سے میرا ذاتی جھگڑا نہیں ہے اب ان کو 19 تاریخ تک ضمانت مل گئی ہے اور فہمیدہ مرزا ہمارے لئے قابل احترام ہیں انہوں نے بحیثیت اسپیکر قومی اسمبلی ایوان کو بہت اچھے طریقے سے چلایا۔ انہوں نے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ ملتان میں سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات پنجاب چوہدری عبدالوحید کی نااہلی کے بعد مسلم لیگ ن نے سابق ایم این اے رانا محمود الحسن اور پی ٹی آئی نے بھی رانا فیملی کے رانا عبدالجبار کو ٹکٹ دیا ہے اور ہم نے پارٹی کارکنوں کے فیصلے کے مطابق ایک نئے امیدوار کو ٹکٹ دیا ہے انہوں نے کہا کہ آئندہ بھی پارٹی کے فیصلے کارکنوں اور تنظیموں کے مشورے سے ہونگے میں نے پہلے بھی کبھی اپنی مرضی نہیں کی اب بھی جنوبی پنجاب کی تنظیم فیصلہ کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہیلی کاپٹر حادثہ میں سفیروں کی ہلاکت اور ہمارے جوانوں کی شہادت پر ہمیں دکھ ہوا ہے اور ہم ان کے خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ تاہم کچھ اخبارات اس حادثے کو متنازعہ بنا رہے ہیں اور دہشت گردی سے تعبیر کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارے اداروں کے بیانات کے بعد سب کو مان جانا چاہئے کہ یہ دہشت گردی نہیں تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ عوام کسانوں مزدوروں اور ملازمین دینے کا بجٹ بنائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نان ایشوز کو ایشوز نہیں بنانا چاہتے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ آج مدرز ڈے ہے مسلم کمیونٹی اس کو تسلیم نہیں کرتی مگر ہمارے اقدار کے مطابق والدہ کا رشتہ عظیم رشتہ ہوتا ہے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ 18 کروڑ عوام کے بچے ہمارے بچے ہیں اور ہم دہشت گردی کے خلاف اپنے عوام کے بچوں کو تحفظ دینے کے لئے لڑ رہے ہیں۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…