منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

میاں بیوی کے درمیان ہونیوالی لڑائی سے کون سی خطرناک بیماری سر اٹھا سکتی ہے؟امریکی یونیورسٹی کی تحقیق میں ہوش اڑا دینے والا انکشاف

datetime 17  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکا(مانیٹرنگ ڈیسک) شادی کے بعد شوہر اور بیوی میں کبھی کبھار جھگڑا ہونا تو معمول کا حصہ ہے تاہم اگر ایسا اکثر ہو تو بیمار ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ امریکہ کی اوہائیو اسٹیٹ یونیورسٹی کی تحقیق میں دریافت کیا گیا ہے کہ اگر لڑائی جھگڑا روزمرہ کا معمول بن جائے تو جوڑوں کے معدے میں ایسی تبدیلیاں آسکتی ہیں جو ورم اور امراض کا باعث بن سکتی ہیں۔اس تحقیق کے دوران 43 جوڑوں کا جائزہ لیا گیا۔نتائج سے معلوم ہوا کہ ایسے میاں بیوی

جن میں ایک دوسرے کے خلاف زیادہ غصہ پایا جاتا ہے، ان میں ایسے بیکٹریا کی سطح زیادہ ہوتی ہے جو معدے کے امراض کا خطرہ بڑھاتے ہیں، جبکہ ایسے جوڑوں میں جسمانی ورم بھی زیادہ ہوتا ہے۔ اس سے قبل طبی تحقیقی رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ میاں بیوی کی لڑائیاں ورم سے متعلق امراض کا خطرہ بڑھاتی ہیں، جیسے ڈپریشن، امراض قلب اور ذیابیطس، مگر یہ واضح نہیں کہ ایسا کیوں ہوتا ہے۔ اس لئے اگر آپ شادی شدہ ہیں تو لڑائی جھگڑوں سے پرہیز کریں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…