کراچی(این این آئی)مالی سال2017-18 کے دوران ملک سے انفارمیشن ٹیکنالوجی سے منسلک خدمات کی برآمدات میں 13 فیصد اضافہ ہوا،ادارہ شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق جون سے مئی 2018 کے اختتام تک پاکستان نے انفارمیشن ٹیکنالوجی سے منسلک خدمات کی برآمدات سے 96کروڑ36لاکھ ڈالرکازرمبادلہ حاصل کیا جو مالی سال 2016-17 کے اسی عرصے کے مقابلے میں13 فیصدزیادہ ہے ، مالی سال 2016-17 کے اسی عرصے میں پاکستان نے آئی ٹی خدمات کی برآمدات
سے 85کروڑ26لاکھ 40ہزار ڈالر کازرمبادلہ حاصل کیا تھا،مئی 2018 میں آئی ٹی خدمات کی برآمدات میں 50 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا،سب سے زیادہ آئی ٹی خدمات کی برآمدات امریکا کو کی گئیں جن کا حجم 51کروڑ75لاکھ 50ہزار ڈالر ریکارڈ کیا گیا جبکہ متحدہ عرب امارات کو آئی ٹی خدمات کی برآمدات سے پاکستان نے 8کروڑ32لاکھ 30ہزار ڈالر کا زرمبادلہ کمایا،اسی طرح سعودی عرب کوآئی ٹی خدمات کی برآمدات سے پاکستان نے 7کروڑ31لاکھ 90ہزار کا زر مبادلہ کمایا۔