اسلام آباد( نیوز ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے حیدر آباد،ملتان،سرگودھا اور پشاور میں چار نئے ڈائریکٹوریٹ انٹیلی جننس اینڈ انویسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو جبکہ ملک بھر میں ان لینڈ ریونیو اپیلز کے مزید 8 دفاتر قائم کردئے ہیں۔
اس ضمن میں ایف بی آر کی جانب سے گزشتہ روز باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے ٹیکس دہندگان کے ان لینڈ ریونیو سے متعلقہ ٹیکسوں کے کیسوں کی اپیلیں نمٹانے کیلیے کراچی،اسلام آباد ،لاہور، کوئٹہ اور بہاولپور سمیت ملک بھر میں کمشنر اپیلز ان لینڈ ریونیو کے مزید آٹھ دفاتر قائم کردیے ہیں۔
اس کے علاوہ چار نئے ڈائریکٹوریٹ انٹیلی جننس اینڈ انویسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو قائم کیے گئے ہیں جن میں ڈائریکٹوریٹ انٹیلی جننس اینڈ انویسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو سرگودھا،ڈائریکٹوریٹ انٹیلی جننس اینڈ انویسٹی گیشن ان لینڈ ریونیوملتان،ڈائریکٹوریٹ انٹیلی جننس اینڈ انویسٹی گیشن ان لینڈ ریونیوحیدر آباد اور ڈائریکٹوریٹ انٹیلی جننس اینڈ انویسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو پشاور شامل ہیں۔
نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف لا اسلام آباد بھی قائم کیا ہے جبکہ ڈائریکٹوریٹ لا لاہور اور ڈائریکٹوریٹ لا کراچی بھی قائم کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ایک ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ اسلام آباد کے نام سے بھی دفتر قائم کیا گیا ہے۔
دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ ایف بی آر کی جانب سے قائم کیے جانے والے ان لینڈ ریونیو کے مذکورہ پندرہ نئے دفاتر یکم جولائی 2015 سے فعال ہوجائیں گے اور کام شروع کردیں گے۔ ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے تحت مذکورہ دفاتر کے قیام کے بارے میں اکاو¿نٹنٹ جنرل آف پاکستان ریونیوز اسلام آباد، چاروں صوبوں میں قائم ڈپٹی اکاو¿نٹنٹ جنرل آف پاکستان ریونیوزکراچی،لاہور، پشاور کوئٹہ کے علاوہ ضلعی اکاو¿نٹس آفیسرزحیدرآباد،سیالکوٹ،سرگودھا،ملتان اور بہاولپور کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔
یہ تمام دفاتر یکم جولائی سے کام شروع کردیں گے۔ان دفاتر کے قیام کے بعد ان لینڈ ریونیو ڈپارٹمنٹ کی کارکردگی میں مزید بہتری آئے گی۔
ملک میں مزید4ڈائریکٹوریٹ آئی آئی ان لینڈ ریونیو قائم کر دیئے گئے
10
مئی 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں