مچھ(نیوزڈیسک ) ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ مچھ جیل سکندر کاکڑ نے کہا ہے کہ صولت مرزا کو پھانسی دینے کی تیاریاں کرلی گئی ہیں، رشتہ داروں کی ملاقاتیں جاری ہیں ،ہم عدالتی احکامات کے پابند ہیں ،مجرموں کو سزا دینا ہمارا کام ہے ۔مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ صولت مرزا کی سزا پر عملدر آمد کرنے کیلئے ضروری تیاریاں کرلیں گئیں ہیں ۔سزاءکے موخر ہونے کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ہم عدالتی احکامات کے پاپند ہیں اور کسی مجرم کو سزاءدینے میں ہمارا کوئی ذاتی تعلق نہیں ہوتا احکامات کے مطابق دوران قید عدالتی حکم کے مطابق سزا دی جاتی ہے یا عدالتی حکم پر چھوڑ دیا جاتا ہے ،سیکورٹی انتظامات بارے انھوں نے بتایا حسب معمول ہائی الرٹ ہے ۔مقامی پولیس لیویز بی سی ودیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مکمل کوارڈنیشن ہے ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں