اسلام آباد(آئی این پی) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی وصوبائی اسمبلیوں میں خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کا اعلان کردیا ،قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کو خواتین کی 28،اقلیتی 5،پاکستان مسلم لیگ (ن) کو خواتین کی 16،اقلیتی 2، پاکستان پیپلزپارٹی کو خواتین کی 9،اقلیتی 2 اور متحدہ مجلس عمل کو خواتین کی 2جبکہ اقلیتی ایک سیٹ الاٹ کردی گئی ۔
ہفتہ کوذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی وصوبائی اسمبلیوں میں خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کا اعلان کردیا ،قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کو خواتین کی 28 اوراقلیتی 5 نشستیں ملیں، تحریک انصاف میں قومی اسمبلی کے9آزاد امیدوار بھی شامل ہوئے ۔اس طرح پی ٹی آئی کی قومی اسمبلی میں نشستوں کی کل تعداد 158ہوگئی ۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کو خواتین کی 16 جبکہ اقلیتی 2نشستیں مل گئیں اور قومی اسمبلی میں سیٹوں کی کل82ہوگئی ، پاکستان پیپلزپارٹی کو خواتین کی 9 اوراقلیتی 2نشستیں الاٹ کردی گئیں۔ اس طرح قومی اسمبلی میں پیپلزپارٹی کی نشستوں کی تعداد53ہوگئی ۔ متحدہ مجلس عمل کو خواتین کی 2جبکہ اقلیتی ایک سیٹ الاٹ کردی گئی ۔ایم کیو ایم ،جی ڈی اے، بی این پی ، بی اے پی اور (ق) لیگ کو خواتین کی ایک ایک نشست الاٹ کردی گئی ۔ قومی اسمبلی میں4امیدواروں کی آزاد حیثیت برقرا ر رہے گی ۔پنجاب اسمبلی میں 23آزاد امیدواروں نے پاکستان تحریک انصاف میں جبکہ ایک آزاد امیدوار نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرلی ۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی وصوبائی اسمبلیوں میں خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کا اعلان کردیا ،قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کو خواتین کی 28،اقلیتی 5،پاکستان مسلم لیگ (ن) کو خواتین کی 16،اقلیتی 2، پاکستان پیپلزپارٹی کو خواتین کی 9،اقلیتی 2 اور متحدہ مجلس عمل کو خواتین کی 2جبکہ اقلیتی ایک سیٹ الاٹ کردی گئی ۔