منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

والد کا مذاق اڑانے پرسوناکشی سنہا نے کپل شرما کوکھری کھری سنادیں

datetime 11  اگست‬‮  2018

ممبئی(آن لائن)ناموربالی ووڈ اداکاراورسیاستدان شتروگھن سنہا کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی سوناکشی سنہا نے ایک بار کپل شرما کو میرا مذاق اڑانے پر کھری کھری سنادی تھیں۔بھارتی ٹی وی کے مقبول ترین مزاحیہ اداکارکپل شرما کے ستارے گزشتہ کافی عرصے سے گردش میں ہیں، اب تو انہیں تنازعات میں گھرے رہنے کی عادت ہوجانی چاہئیے کیونکہ بالی ووڈ میں جہاں کہیں تنازعات کا ذکرہوتا ہے کپل شرما کانام ضرورسامنے آتا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ماضی کے نامور اداکار اور سیاستدان شتروگھن سنہا نے ایک بھارتی ویب سائٹ کوانٹرویودیتے ہوئے کپل اور ان کے مذاق کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ کپل نے لتا منگیشکر، آشابھوسلے، امیتابھ بچن سمیت تمام لوگوں کی نقل اتاری ہے اوریہ سب اس وقت تک ٹھیک لگتا ہے جب تک آپ کسی کا مذاق اڑانے میں حد پارنہیں کرتے۔ شتروگھن سنہا نے مزید کہا کہ ایک بار کپل شرما نے اپنے شو میں میری نقل اتاری اس وقت شو میں میری بیٹی سوناکشی بھی موجود تھی اور انہوں نے کپل شرما کو ان کی حدود پارکرنے پر ڈانٹا۔ انسان کو کسی کی نقل اتارتے وقت یا اس کا مذاق اڑاتے وقت اپنی حدود کو پارنہیں کرناچاہئیے جب کہ اس کے علاوہ اسٹیج پرکسی کی نقل اتارتے وقت کچھ پابندیاں بھی ہونی چاہئیں۔واضح رہے کہ کپل شرما کا کامیاب کیریئراس وقت زوال پزیر ہوا جب جہاز میں ان کے دوست سنیل گروور کے ساتھ ان کا جھگڑا ہوا، اس جھگڑے کے بعد کپل کی مقبولیت میں بتدریج کمی آتی گئی اور ان کا شو بھی بند ہوگیا آج کل کپل کسی بڑے پراجیکٹ کا حصہ نہیں ہیں۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…