لاہور۔۔۔۔ پاکستان مسلم لیگ نواز کے ناراض سینیٹر سردار ذوالفقار کھوسہ نے کہا ہے کہ وہ اور دوسرے پارٹی رہنما ماضی میں شریف برادران کے مشرف کے ساتھ معاہدہ کے حوالے سے ‘جھوٹ’ کا دفاع کرتے رہے۔ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں کھوسہ کا کہنا تھا کہ شریف برادران انہیں اعتماد میں لیے بغیر سابق جنرل پرویز مشرف کے ساتھ ایک معاہدہ کر کے جدہ گئے تھے۔’میری نواز شریف کے ساتھ کوئی ذاتی لڑائی نہیں۔نواز ملک کے جبکہ شہباز صوبے کے مالک بن بیٹھے ہیں۔ میں شریف برادران کی کرپشن کا دفاع نہیں کر سکتا ۔سابق گورنر نے مزید کہا کہ شریف برادران نے جنوبی پنجاب کے لوگوں کو نیا صوبہ بنانے کے حوالے سے جھوٹی امیدیں دیں۔ شہبازایک پنجاب کے وزیر اعلی رہنا چاہتے ہیں اور وہ کبھی بھی صوبہ کی تقسیم کے حق میں نہیں رہے’۔انہوں نے کہا کہ ن لیگی ارکان پارلیمنٹ اور کارکنوں کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔’ہمارے آواز اٹھانے پر شریف برادران نے ناراض ن۔ لیگیوں کی شکایات پر کان دھرنا شروع کر دیا ہے’۔سندھ سے ن لیگ کے ایک اور ‘ناراض رہنما غوث علی شاہ نے کہا ہے کہ نواز حادثاتی طور پر لیڈر بنے’ اور انہیں پارٹی میں چاپلوس اچھے لگتے ہیں