اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ حکومت بغیر مشاورت کے اپنی مرضی کے فیصلے قوم پر ٹھونس رہی اس لئے ہر اقدام میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے،جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ ایک دن میں نہیں آ سکتا،جوڈیشل کمیشن کی وجہ سے بڑے بڑے انکشاف ہو رہے ہیں،کمیشن کی جانب سے اچھا فیصلہ آنے کی توقع ہے جو بھی فیصلہ آئیگا اس سے جمہوریت مضبوط ہوگی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اقتصادی کانفرنس میں شرکت سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے توانائی بچت پالیسی میں ناکام رہی ہے ،حکومت ایک طرف معیشت کو مضبوط کرنے کے لئے دعوی کررہی ہے اور دوسری جانب تاجروں پر مختلف پابندیاں لگا کر معاشی قتل کررہی ہے ،انہوں نے کہا کہ کاروباری مراکز جلد بند کرانے کے فیصلے سے قبل تاجروں سے مشاورت کرنی چاہیے تھی جو حکومت نے نہیں کی،انہوں نے کہا کہ حکومت جو بھی فیصلے کررہی ہے اس میں کوئی مشاورت نہیں کی جاتی جس سے حکومت کو ہمیشہ ناکامی کا سامنا رہتا ہے ،موجودہ حکومت صرف فیصلے ٹھونس رہی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت کو ملکی معاملات پر مشاورت ضرور کرنی چاہیے اور معیشت کی بہتری کیلئے اقدامات کرنے چاہئیں ،موجودہ حکومت نوجوانوں کو بینکوں سے قرضے دلا کران کی زندگیاں تباہ کررہی ہیں،کاروبار کے نام پر لاکھوں روپے دیئے جارہے ہیںجو ساری زندگی مقروض رہیں گے۔نوجوان ملک میں ریڑ ھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں نوجوانوں کو قومی ادارے میں شامل کر کے معاشی انقلاب برپا کیا جا سکتا ہے۔ایک سوال کے جواب میں جہانگیر ترین نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ ایک دن میں نہیں آ سکتا جو ڈیشل کمیشن اچھا کام کررہا ہے اور ہمیں ایک اچھے فیصلے کی توقع ہے ،جوڈیشل کمیشن کے سامنے محبوب انور کی گواہی سے کئی سوالات نے جنم لیا ہے اور بڑے بڑے انکشافات سامنے آرہے ہیںجس پر ہمیں سخت تشویش ہے،انہوں نے کہا کہ دھرنوں کی وجہ سے غیر معمولی باتیں سامنے آرہی ہیں جس کی مثال این اے 125 میں ٹریبونل نے فیصلہ ہے۔انہوں نے کہا کہ سانحہ گلگت ایک بڑا المناک حادثہ ہے ،جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمیں ہمدردی ہے اور مشکل کی اس گھڑی میں تحریک انصاف ان کے ساتھ ہے۔
جویشل کمیشن اچھا کام کررہاہے ،اچھے فیصلے کی توقع ہے ،جہانگیر ترین
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ایزی پیسہ صارفین کو خوشخبری:زبردست سہولت متعارف کروا دی گئی
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
آئی فون خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری، قیمتیں انتہائی کم ہو گئیں
-
تنخواہ دار طبقے کےلیے بڑی خوشخبری
-
پنجاب بھر میں موسم کی شدت کے ساتھ بارش کا سسٹم داخل
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
خلائی مخلوق زمین کا رخ کر رہی ہے، سائنسدانوں کے حیران کن انکشافات
-
والدین کا بہیمانہ قتل، بیٹے نے لاشیں کاٹ کر دریا میں بہادیں
-
وزیراعلی مریم نوازکے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تاریخ طے پا گئی
-
سونے کی قیمت میں زبردست کمی
-
وہ 6 عام غذائیں جن سے کینسر سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھتا ہے
-
چلتی موٹر سائیکل پر نازیبا حرکت کرنے والا پولیس افسر کا بیٹا پکڑا گیا
-
ڈی ایس پی کے ہاتھوں اہلیہ اور بیٹی کا قتل پولیس افسران کیلیے نئی مشکل بن گیا















































