منگل‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2026 

کپتان کی پاکستان میں حکومت آتے ہی بھارتی اداکارہ شبانہ اعظمی نے پاکستان کو بڑی پیش کش کر کے سب کو حیران کر دیا

datetime 8  اگست‬‮  2018 |

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی اداکارہ شبانہ اعظمی نے پاک بھارت تنازعات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان جنگ ہونا کوئی حل نہیں ہے۔ایک پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے شبانہ اعظمیٰ نے کہاکہ پاکستانی اور بھارتی عوام کے درمیان رابطے موثر ہونے چاہئیں اور ہمیں آپس میں بات چیت کو فروغ دے کر خیالات کا تبادلہ کرتے رہنا چاہیے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان طلباء کیلئے کلچرل ایکسچینج پروگرام کا بھی انعقاد ہونا چاہیے تاکہ نوجوانوں کو ایک دوسرے کے بارے میں جاننے

کا موقع ملے۔شبانہ اعظمی نے بتایا کہ دونوں ملکوں کے عوام کرکٹ میچ کے دوران ایک دوسرے کے خلاف ہوتے ہیں لیکن فلم ایک ایسا راستہ ہے جو فنکاروں کے ذریعے محبت، امن اور بھائی چارہ پیدا کرسکتا ہے۔انہوںنے کہاکہ دونوں ملکوں کی جانب سے مشترکہ طور پر ایسی فلمیں زیادہ بنائی جانی چاہئیں، جن سے محبت اور امن پھیلے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ پاک ٗبھارت تنازعات کا حل کبھی بھی جنگ نہیں ہوسکتا، اس سے بہتر اور موثر طریقہ یہ ہے کہ بات چیت سے معاملات حل کیے جائیں تاکہ امن و سلامتی اور استحکام قائم ہوسکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان کا حل


آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…