اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد امریکہ کا دورہ کرینگے۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران کان وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد امریکہ کا دورہ کرینگے جہاں وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے پہلی بار خطاب کرینگے۔ عمران خان ستمبر کے دوسرے ہفتے مٰں امریکہ جائیں گے۔ دورے کے دوران عمران خان کی اعلیٰ امریکی عہدیداروں سے ملاقاتیں ہونگی ۔ عمران خان امریکی انتظامیہ کو دہشتگردی کیخلاف جنگ سمیت اپنی
خارجہ پالیسی پر اعتماد میں لینگے۔ دورے کے دوران متوقع پاکستانی وزیراعظم پاک امریکہ تعلقات، فنانشل ٹاسک فورس کی گرے لسٹ سے پاکستان کا نام ہٹانے اور معیشت کی بہتری کیلئے باہمی تعاون پر بھی گفتگو کرینگے۔ اس دوران عمران خان امریکہ میں مختلف سربراہان مملکت سے بھی ملاقاتیں کرینگے ۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دورہ امریکہ کے دوران اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے دوران عمران خان کی چینی صدر، بھارتی وزیراعظم، ایرانی صدر اور افغانستان کے صدر سے بھی ملاقاتیں ہوں گی۔