جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

چوہدری پرویز الٰہی کی خالی کی جانیوالی نشست پر چوہدری شجاعت کے امیدوارنامزد ہونے پر تنازعہ کھڑا ہوگیا، تحریک انصاف کا حیرت انگیز ردعمل،اپنوں نے بھی مخالفت کردی

datetime 6  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چکوال(آئی این پی )حلقہ این اے65کے ضمنی الیکشن کیلئے جوڑ توڑ اور انتخابی سرگرمیاں شروع ہوگئیں۔ بنیادی طور پر یہ نشست مسلم لیگ ق کی ہے جو اس نے پی ٹی آئی کیساتھ مل کر 25جولائی کو جیتی ہے اور تلہ گنگ، لاوہ اور علاقہ ونہار کی عوام نے ایک لاکھ55ہزار ووٹ دیکر چوہدری پرویز الہٰی کومنتخب کیا تھا۔اب مسلم لیگ ق نے اپنے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے

جبکہ سابق رکن قومی اسمبلی سردار ممتاز ٹمن نے بھی ان کی حمایت کردی ہے مگر صورتحال یہ ہے کہ سردار ممتازٹمن کے اپنے گروپ نے بھی سردار ممتاز ٹمن کے اس فیصلے کو مسترد کردیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے بھی شدید تحفظات اور محتاط رد عمل سامنے آرہا ہے اور سب سے بڑھ کر اس حلقے کے مضبو ط ووٹ بینک رکھنے والے سردار غلام عباس جو فریضہ حج کی ادائیگی کے سلسلہ میں حجاز مقدس مقیم ہیں ان کا بھی ایک مضبوط گروپ اور دھڑا اس حلقے میں موجود ہے۔ چوہدری پرویز الہٰی کی کامیابی میں بھی اسی سردار غلام عباس گروپ کے دھڑے نے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے اندر سے بھی آواز اٹھ رہی ہے کہ چوہدری پرویز الہٰی پی ٹی آئی کے ووٹوں سے کامیاب ہوئے ہیں لہٰذا پی ٹی آئی اپنا امیدوار لیکر آئے اور اس ضمن میں پیران کرولی کی طرف نشاندہی کی جا رہی ہے۔ بہرحال پی ٹی آئی ، مسلم لیگ ق اور ان کے اتحادیوں کے درمیان آنے والے ضمنی الیکشن کے حوالے سے کافی بے چینی ہے اور اتحاد نام کی کوئی شے ان میں ابھی تک سامنے نہیںآئی ہے جبکہ دوسری طرف متحدہ اپوزیشن میں ابھی تک جو معاملات طے ہوئے ہیں اس کے مطابق تمام اپوزیشن جماعتیں اپنا مشترکہ امیدوار سامنے لائیں گی البتہ دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی پارٹی کو ترجیح دی جائے گی تو اس حوالے سے یہاں پر مسلم لیگ ن کاٹکٹ بڑا اہم ہوگا۔ شیر ونہار ملک اسلم سیتھی نے اپنے آپ کو پیش کردیا ہے۔ متحدہ اپوزیشن متحد ہوکر ضمن الیکشن کے میدان میں اتری تو یقینی طور پر چوہدری شجاعت حسین کیلئے شدید مشکلات ہونگی۔ رکن پنجاب اسمبلی حافظ عمار یاسر کو جس انداز میں اہل علاقہ نے پذیرائی دی ہے انکا بھی کڑا امتحان ہے کہ وہ کس طرح اس بدلتے ہوئے سیاسی معاملات میں کس انداز میں دانشمندانہ فیصلہ کرتے ہوئے حلقہ این اے65کی نشست کو برقرار رکھتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…