منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

یہ تصویر کس چیز کی ہے؟ آ پ بھی جان کر حیران رہ جائیں گے

datetime 9  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )سالگرہ کے کیک کو منفرد سے منفرد تر انداز میں بنانا اب ایک آرٹ کی شکل اختیار کرچکا ہے لیکن بین الاقوامی شہرت یافتہ ملٹی نیشنل فیشن کمپنی ٹاپ شاپ کے سربراہ فلپ گرین کو ملنے والا سالگرہ کیک آرٹ کا ایسا نمونہ ہے کہ ساری دنیا میں اس کی شہرت پھیل گئی ہے۔فلپ گرین کی شریک حیات ٹینا نے ان کی 63ویں سالگرہ پر انہیں ایک دیوقامت کیک کا تحفہ دیا ہے۔ یہ کیک فلپ کے مکمل بیڈ روم کا عکس ہے اور اس میں فلپ بھی بیڈ پر لیٹے ہوئے نظر آتے ہیں جبکہ ان کے پہلو میں ان کا پیارا کتا لوئی بھی لیٹا نظر آتا ہے۔ بیڈ کی سائیڈ ٹیبل پر نوکیا کا پرانا ہینڈ سیٹ، ٹشو باکس، ٹیبل لیمپ اور ایک فوٹو فریم بھی بنایا گیا ہے۔ فوٹو فریم میں کتے لوئی کی تصویر بھی بنائی گئی ہے۔ فلپ کی 24 سالہ بیٹی کول کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس سے شاندار کیک نہیں دیکھا۔ انہیں خاص طور پر لوئی کی تصویر والافریم اور نوکیا کا پرانا موبائل فون بہت پسند آیا ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ ان کے والد ارب پتی ہونے کے باوجود اپنا ایک دہائی پرانا موبائل فون بدلنے پر تیار نہیں ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…