اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ملک کے معروف صحافی حامد میر نے عمران خان سے الیکشن کے بعد بنی گالا میں طویل ملاقات کی جس کی روداد اور اہم باتیں انہوں نے اپنے آج کے کالم میں لکھی ہیں ۔ ایک جگہ وہ لکھتے ہیں کہ میں عمران خان کے دفتر سے باہر نکلا توایک ایم پی اے نے میرے کان میں کہا کہ سائیں آپ کے اس خادم نے ان سے کچھ پیسے بھی پکڑ لئے اور ملک و قوم کے مفاد میں ان سے نظریں پھیر کر بنی گالہ بھی آ گیا ہوں ویسے سنا ہے یہاں تو کوئی کسی کو چائے بھی نہیں پوچھتا۔
میں نے اس شرارتی ایم پی اے کو بتایا کہ میں اندر سے بہت اچھی سی کافی پی کر آرہا ہوں تمہیں بھی کافی یا چائے ضرور پوچھی جائے گی لیکن ترقیاتی فنڈ کے نام پر رشوت نہیں ملے گی ۔ ایم پی اے نے ہاتھ سینے پر رکھ کر کہا کوئی پرواہ نہیں ۔بنی گالہ سے واپس آتے ہوئے مجھے میاں بشیر صاحب کے الفاظ یاد آ رہے تھے ۔عمران خان کو ذمہ داری تو ملنے والی ہے لیکن کامیابی اسی وقت ممکن ہے جب وہ اپنے وعدوں پر عمل کریں گے وعدہ خلافی ناقابل قبول ہے ۔یس مین صرف عوام کا بننا ہے کسی اور کا نہیں ۔