جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

میں اسےوزیرخارجہ بنانا چاہتا ہوں اور وہ مجھ سے کونسا عہدہ مانگ رہا ہے؟ تحریک انصاف کے کس اہم ترین رہنما نے کپتان کی خواہش پر وزیر خارجہ بننے سے انکار کردیا ، یہ بندہ کون ہے؟حامد میر نے سنسنی خیز انکشاف کر دیا

datetime 6  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف عام انتخابات میں اکثریتی جماعت کے طور پر ابھر سامنے آئی ہے اور قومی اسمبلی، خیبرپختونخواہ، پنجاب میں حکومت بنانے کیلئے جوڑ توڑ میں مصروف ہے جبکہ بلوچستان میں بھی حکومت سازی میں اہم کردار نبھانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ حکومت سازی اور اہم وزارتوں کیلئے عمران خان نے مشاورت کا عمل جاری رکھا ہوا ہے اور اس سلسلے

میں انہوں نے کئی نام فائنل بھی کر لئے ہیں۔ ایسے میں وفاق میں سب سے اہم وزارت وزارت خارجہ ہے جس کیلئے عمران خان اپنا انتخاب کر چکے ہیں تاہم جس شخص کو وہ وزیر خارجہ بنانا چاہتے ہیں وہ اس وزارت کیلئے آمادہ نہیں اور وہ عمران خان سے قومی اسمبلی میں سپیکر کے عہدے کیلئے بضد ہے۔ اس بات کا انکشاف ملک کے معروف صحافی حامد میر نے اپنے کالم میں کیا ہے۔ عام انتخابات کے 10روز بعد عمران خان سے بنی گالا میں طویل ملاقات کرنیوالے حامد میر اپنے کالم میں ایک جگہ لکھتے ہیں کہ چلتے چلتے عمران خان نے اپنی پارٹی کے ایک رہنما کا نام لیکر پوچھا کہ میں اسےوزیرخارجہ بنانا چاہتا ہوں وہ اسپیکر بننا چاہتا ہے اسے کیا مسئلہ ہے ؟یہ وہ واحد پریشانی تھی جس کا اظہار عمران خان نے میرے ساتھ کیا اور میں نے جو جواب دیا وہ آپ کو کچھ دنوں میں پتہ چل جائے گا۔واضح رہے کہ ملک کے معروف صحافی و تجزیہ کار حامد میر کی الیکشن کے بعد عمران خان سے بنی گالا میں ایک طویل نشست ہوئی ہے جس کے بارے میں انہوں نے اپنے کالم میںچیدہ چیدہ باتیں لکھی ہیں۔ ایک جگہ حامد میر لکھتے ہیں کہ اجازت لینے سے قبل میں نے کہا کہ اپنے کسی سیاسی مخالف کو انتقام کا نشانہ مت بنائیے گا اور نہ کسی پر مقدمے بنائیے گا احتساب کا معاملہ نیب اور عدالتوں پر چھوڑ دیں خان صاحب نے میری بات مکمل ہونے سے پہلے ہی اثبات میں سر ہلایا

اور میں نے دل ہی دل میں ان کی ثابت قدمی کیلئے دعا کی کیونکہ یہ خاکسار ماضی میں متعدد وزرائے اعظم کی زبان سے ایسی باتیں سن چکا ہے لیکن اقتدار میں آنے کے بعد وہ اپنے کہے پر قائم نہ رہے یا انہیں قائم نہ رہنے دیا گیا۔امید ہے کہ ہمارے ملک کے طاقتور ریاستی ادارے عمران خان کو اپنا یس مین بنا کر ناکام نہیں کریں گے بلکہ عمران خان کے ذریعہ قومی اہمیت کے حامل مسائل پر اتفاق رائے قائم کرنے کی کوشش کریں گے اور اس ملک سے سیاسی انتقام کے کلچر کا خاتمہ کریں گے اور عمران بھی کسی کو اپنا یس مین بنانے کی کوشش نہیں کریں گے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…