اسلام آباد(آئی این پی ) نیب ایگزیکٹو بورڈنے اختیارات کے ناجائز استعمال ار اشتہاری مہم کا ٹھیکہ دینے کے الزام میں سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی، فاروق اعوان، سابق سیکرٹری وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی ، محمد سلیم سابق پی آئی او، سید حسن شیح، سابق کمپنی سکیرٹری یونیورسل سروس فنڈ، انعام اکبر ،سی ای او میسرز مڈاس پرائیوٹ لمیٹڈ اور دیگر وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے افسران، اہلکاران کے خلاف بدعنوانی ریفرنس دائرکرنے کی منظوری دی،
ملیر ریور کی سینکڑوں ایکڑ زمین کو غیر قانونی طور پر الاٹ کرنے کے الزام میں اویس مظفر ٹپی، سابق وزیر لوکل گورنمنٹ سندھ، راجہ محمد عباس سابق چیف سیکرٹری سندھ، غلام مصطفے پھل سابق سیکرٹری لینڈ یوٹیلائزیشن سندھ، غلام عباس سومرو ، سابق سیکرٹری لینڈ یوٹیلائزیشن سندھ اور دیگر کے خلاف (4)چارمختلف انوسٹی گیشز کی منظوری دی،آمدن سے زائد اثاثے بنانے اور بڑے پیمانے پر طلباء کو دھوکہ دینے کے الزام میں سابق وفاقی وزیر حافظ عبدلکریم، عثمان عبدلکریم، انس عبدلکریم، ڈاکٹر نجیب حیدر اور دیگر کے خلاف انکوائری کی منظوری د یدی ۔ بدھ کو قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس قومی احتساب بیورو کے چئیرمین جسٹس جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ہیڈکوارٹر ز اسلام آبادمیں منعقد ہوا ۔اجلاس میں مندرجہ ذیل فیصلے کئے گئے۔نیب اس بات کو واضح کرنا چاہتا ہے کہ تمام شکایات کی جانچ پڑتال، انکوائریاں اورانویسٹی گیشن مبینہ الزامات کی بنیاد پر شروع کی گئی ہیں جوکہ حتمی نہیں۔ نیب تمام متعلقہ افراد سے بھی قانو ن کے مطابق ان کا موقف معلوم کرے گا تاکہ قانو ن کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جا سکے ۔نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کے فیصلوں کی تفصیل درج ذیل ہے۔1نیب کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے
سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی، فاروق اعوان، سابق سیکرٹری وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی ، محمد سلیم سابق پی آئی او، سید حسن شیح، سابق کمپنی سکیرٹری یونیورسل سروس فنڈ، انعام اکبر ،سی ای او میسرز مڈاس پرائیوٹ لمیٹڈ اور دیگر وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے افسران / اہلکاران کے خلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائرکرنے کی منظوری دی۔ ملزمان پر مبینہ طور پر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر میسرز مڈاس پرائیوٹ لمیڈڈ کو
پیپرا رولز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اشتہاری مہم کا ٹھیکہ دینے کاالزام ہے۔ جس سے قومی خزانے کو 128.07 ملین روپے کا نقصان پہنچا۔نیب کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے اویس مظفر ٹپی، سابق وزیر لوکل گورنمنٹ سندھ، راجہ محمد عباس سابق چیف سیکرٹری سندھ، غلام مصطفے پھل سابق سیکرٹری لینڈ یوٹیلائزیشن سندھ، غلام عباس سومرو ، سابق سیکرٹری لینڈ یوٹیلائزیشن سندھ اور دیگر کے خلاف (4)چارمختلف انوسٹی گیشز کی منظوری دی۔
ملزمان پر مبینہ طور پراختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے ملیر ریور کی سینکڑوں ایکڑ زمین کو غیر قانونی طور پر الاٹ کرنے کاالزام ہے۔ جس سے قومی خزانے کو 33 ہزار ملین روپے کا نقصان پہنچا۔ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے افسران / اہلکاران ، نیسپاک کی انتظامیہ اور دیگر کے خلاف ا نکوائری کی منظوری دی۔ ملزمان پر مبینہ طور پر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے لاہوراورینج لائن میٹرو ٹرین پروجیکٹ میں بدعنوانی کاالزام ہے۔
جس سے قومی خزانے کو تقریباََ 4 ارب روپے کا نقصان پہنچا۔ نیب کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے سابق ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کراچی منظور قادر کاکا اوردیگر کے خلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائرکرنے کی منظوری دی۔ ملزمان پر مبینہ طور پرا ختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے بدعنوانی اور سرکاری کاغذات میں ہیر پھیر کاالزام ہے۔ جس سے قومی خزانے کو تقریباََ 3 ارب روپے کا نقصان پہنچا۔ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے
خیبر پختونخواہ آئل اینڈ گیش کمپنی لمیٹڈ کے افسران/اہلکاران اور دیگر کے خلاف انکوائری کی منظوری دی۔ملزمان پرمبینہ طور پراختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے غیر قانونی تقرریاں کرنے، ملکی اور بیرونی دوروں پر خطیر سرکاری فنڈزکا ضیاع او ر 142.4 ملین روپے کا سافٹ وئیر من پسند کمپنی سے زائد نرخوں پر خریدکر استعمال نہ کرنے کاالزام ہے۔ جس سے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچا۔ ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے فیڈرل اردو یونیورسٹی آف آرٹس،
سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کراچی کے وائس چانسلر اور دیگر کے خلاف انکوائری کی منظوری دی۔ ملزمان پر مبینہ طور پر قواعد کے بر خلاف من پسنداساتذہ/طلباء کو پی ائچ ڈی کرنے کیلئے تعلیمی وظائف دینے کا الزام ہے۔ جس سے قومی خزانے کو 115.673 ملین روپے کا نقصان پہنچا۔ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے ثاقب احمد سومرو ممبر لینڈ یوٹیلائزیشن سندھ اور گلشن ار یشہ کوآپریٹو ہائسنگ سوسائٹی کی انتظامیہ اور دیگر کے خلاف انوسٹی گیشن کی منظوری دی۔
ملزمان پرمبینہ طور پراڑیشہ سوسائٹی کو سرکاری زمین غیر قانونی طور پر الاٹ کرنے کا الزام ہے۔ جس سے قومی خزانے کو تقریباََ 4 سو ملین روپے کا نقصان پہنچا۔نیب کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے میسرز پاک کام کے سابق ڈائریکٹر سلطان العارفین، جاوید فراز چیف ایگزیکٹو میسرز پاک کام اوردیگر کے خلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائرکرنے کی منظوری دی۔ ملزمان پر مبینہ طور پر حکومت کو لائسنس فیس کی مد میں 21.642 ارب روپے کی نادہندگی کاالزام ہے۔
ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے سابق ڈپٹی آڈیٹر جنرل سندھ مظہر علی سہتو اور دیگر کے خلاف انکوائری کی منظوری دی۔ ملزمان پرمبینہ طور پر آمدن سے زائد اثاثے اور من پسند افراد کی غیر قانونی طور تقرری کا ا الزام ہے۔جس سے قومی خزانے کو تقریباََ 350 ملین سے زائد روپے کا نقصان پہنچا۔ ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے ڈی جی مانیٹرنگ ، آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس اینڈ ایگریکلچرل سپلائی امدار میمن اور دیگر کے خلاف انکوائری کی منظوری دی۔
ملزمان پرمبینہ طورپراختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے بدعنوانی کا الزام ہے۔جس سے قومی خزانے کو تقریباََ 30 ارب روپے سے زائد کا نقصان پہنچا۔ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاورکے افسران/اہلکاران اور دیگر کے خلاف انکوائری کی منظوری دی۔ملزمانپرمبینہ طور پر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے غیر قانونی تقرریاں کرنے اورسرکاری فنڈز میں خردبرد کاالزام ہے۔ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے بشیر داؤد ،
مریم داؤد اور دیگر کے خلاف انکوائری کی منظوری دی۔ملزمان پرمبینہ طور پر مشتبہ رقوم کی منتقلی کا الزام ہے۔ ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے میٹرو پولیٹن کارپوریشن کوئٹہ اوردیگر کے خلاف انکوائری کی منظوری دی۔ ملزمان پرمبینہ طور پر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے سرکاری زمین پر غیر قانونی قبضہ کرنے کا الزام ہے۔ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے ڈائریکٹر فنانس(QUEST ) فضل شیح اوردیگر کے خلاف انکوائری کی منظوری دی۔ ملزمان پر مبینہ طور پر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے من پسند کمپنیوں کو پروکیورمنٹ قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لیبارٹری کیلئے آلات خریدنے کا الزام ہے۔