اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما نعیم الحق نے کہا ہے کہ عمران خان کی اولین ترجیح عوام کے مسائل کو حل کرنا ہیں، پاکستانی عوام سنہری دور کیلئے تیار ہوجائے، پانچ سال میں ایک کروڑ نوکریاں دی جائیں گی، مودی کو اب تک تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت نہیں دی،
حلف برداری کی تقریب موجود ہ حکومت کرے گی، عمران خان وزیراعظم کا حلف ایوان صدر میں اٹھائیں گے، دنیا بھر سے پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے پیغامات آرہے ہیں۔ وہ بدھ کو میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سندھ کی دوسری بڑی سیاسی جماعت بن گئی ہے۔ عمران خان کی زیرصدارت حکومت سازی سے متعلق اجلاس ہورہے ہیں۔ دنیا بھر سے پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے پیغامات آرہے ہیں۔ ترک اور افغان صدر سمیت بھارتی وزیراعظم کا بھی عمران خان کو ٹیلی فون آیا ہے۔ عمران خان کی اولین ترجیح عوام کے مسائل کو حل کرنا ہیں۔ پانچ سال میں ایک کروڑ نوکریاں دی جائیں گی۔ پاکستانی عوام سنہری دور کیلئے تیار ہوجائیں۔ مودی کو اب تک تقریب حلف برداری میں شرکت میں دعوت نہیں دی گئی۔ پی ٹی آئی غریب عوام کیلئے انقلابی اقدامات کرے گی۔ ملکی وسائل عوام پر خرچ کیلئے جائیں گے۔ حلف برداری کی تیاری موجودہ حکومت کرے گی۔ عمران خان وزیراعظم کا حلف ایوان صدر میں اٹھائیں گے۔