اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ٹی وی کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم بننے کی ریس میں عمران خان سب سے آگے ہیں، بھارتی میڈیا نے کہا کہ عمران خان کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے، بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ عمران خان کے ہاتھ میں پکڑی ہوئی یہ چیز مالا ہے، جس پر بھارتی میڈیا نے کہا کہ
ہم مولانا مفتی محمد رئیس اشرف اشرفی سے ملے تاکہ معلوم کیا جا سکے کہ عمران خان کے ہاتھ میں دیکھی جانے والی مالا کے بارے میں پوچھا جا سکے جو کہ ہندوؤں کی مالا جیسی ہے، جس پر مولانا مفتی محمد رئیس نے کہا کہ اسے تسبیح بولتے ہیں اس کی کئی قسمیں ہیں، ایک 33 دانوں کی تسبیح، ایک ہوتی ہے 100 دانوں کی اور ایک ہوتی ہے 1000 دانوں کی تسبیح۔ عمران خان کے ہاتھوں میں جو تسبیح ہے وہ 33 دانوں کی تسبیح ہے۔ وہ اُسے پڑھ رہے ہیں،ان کے کسی پیر نے کسی بزرگ نے انہیں بتایا ہو گا کہ تم پاکستان کے وزیراعظم بننے جا رہے ہوں تو وہاں تمہارے مخالفین اور دشمن بھی ہوں گے اور دوست بھی ہوں گے، ان سے بچاؤ کا راستہ یہ ہے کہ تم اللہ کا نام لیتے رہو، رپورٹ میں بتایا گیا کہ ہمیں معلوم ہوا ہے کہ عمران خان نے جو تیسری شادی کی ہے وہ خاتون روحانی پیشوا ہے، رپورٹ میں کہا گیا کہ ہمیں معلوم ہوا ہے کہ عمران خان کے ہاتھ میں جو چیز تھی وہ تسبیح تھی اور وہ ہندوؤں کی طرح مالا نے جپ رہے تھے ، یہ رپورٹ ظاہر کرتی ہے کہ بھارتی میڈیا عمران خان کی اس تسبیح سے ہی خوفزدہ ہو گیا اور اس پر تحقیقات بھی کر ڈالی گئی۔