جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

ہیلی کاپٹرمیں کتنے اور کون کون لوگ تھے،دفترخارجہ نے تفصیلات بتادیں

datetime 8  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والے ہیلی کاپٹر میں غیر ملکی سفیر اور ان کے اہلخانہ تین روزہ سیاحتی دورے پر نلتر جارہے تھے،کریش ہونے والے ہیلی کاپٹر میں 17 افراد سوار تھے، جن میں سے 6 جاں بحق ہو گئے، ان میں ناروے اور فلپائن کے سفیر، انڈونیشیا اور ملائشیا کے سفیروں کی بیگمات اور2 پائلٹ شامل ہیں۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہاگیاکہ دورے کا اہتمام وزارت خارجہ کی طرف سے کیا گیا تھا30 سے زائد غیر ملکی سفیر وں ، ان کے اہلخانہ اور پاکستان کی کچھ اہم شخصیات کو سی ون تھرٹی طیارے کے ذریعے گلگت پہنچایا گیاجہاں سے انہیں 4 ہیلی کاپٹرز کے زریعے سیاحتی مقام نلتر لے جایا رہا تھا کہ بد قسمتی سے ایک ہیلی کاپٹر حادثے کا شکا ر ہو گیا۔ ہیلی کاپٹر میں 17 افراد سوار تھے، جن میں سے 6 جاں بحق ہو گئے ، جاں بحق ہونیوالوں میں ناروے اور فلپائن کے سفیر، انڈونیشیا اور ملائشیا کے سفیروں کی بیگمات اور2 پائلٹ شامل ہیں۔ حادثے میں ہالینڈ اور پولینڈ کے سفیر زخمی ہوئے جن کے بہترین علاج کی ہدایات وزیر اعظم نواز شریف نے دی ہیں۔ بیان کے مطابق وزارت خارجہ اور ڈپلومیٹک کورز کی طرف سے غیر ملکی سفیروں کیلئے اس طرح کے سیاحتی دوروں کا اہتمام کیا جاتا ہے،حادثے سے متعلق دفتر خارجہ میں کرائسز مینجمنٹ سیل قائم کیا گیا ہے،ان ٹیلی فون نمبروں 0092519217828 ، 925190569161 پررابطہ کیاجاسکتاہے۔ای میل [email protected] کے ذریعے بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…