جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

این اے 125سے الیکشن میں حصہ لیناہے یا نہیں،ریحام خان نے سچ بتادیا

datetime 8  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے پارٹی میں سیاسی مداخلت سے متعلق خبروں کی یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا پارٹی میں کوئی سیاسی کردار نہیں ،لاہور کے بارے میں زیادہ جانتی ہوں اور نہ میرے پاس ڈومیسائل ہے اس لئے 125سے الیکشن لڑنے کی خبریں بھی بے بنیاد ہیں۔ ایک انٹر ویو میں ریحام خان نے کہا کہ بے سہارا بچوں کے لئے خیبر پختوانخواہ حکومت کی سفیر ہوں اور اسکے علاوہ پارٹی یا صوبائی حکومت میں میراکوئی کردار نہیں۔ ہم تمام اداروں اور لوگوں کو ایک ہی چھتری تلے لانے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ بے سہارا بچوں کے لئے بہترین کام کیا جا سکے۔ انہوںنے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 125میں الیکشن لڑنے کی خبروں کی بھی سختی سے تردید کی اور کہا کہ لاہور شہر کے بارے میں زیادہ نہیں جانتی اور اسکے علاوہ میرے پاس لاہور کاڈومیسائل بھی نہیں۔ شادی کے بعد صحافتی کیرئیر کو جاری رکھنے سے متعلق سوال کے جواب میں ریحام خان نے کہا کہ صحافت کو خیر باد نہیں کہہ رہی تاہم سیاسی پروگرامز کرنے سے گریز کرتے ہوئے شخصیات کے بارے میں پروگرامز کرنا پسند کریں گی کیونکہ اس سے کسی قسم کا ابہام نہیں رہے گا اور نہ ہی مقاصد میں رکاوٹ آئے گی۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…