پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

ادیتی راؤ حیدری کا اپنے ساتھ جنسی استحصال سے متعلق اہم انکشاف

datetime 31  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ادیتی راؤ حیدری نے انڈسٹری میں قدم رکھنے سے قبل اپنے ساتھ جنسی استحصال سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔ گزشتہ دنوں ایک سروے کے مطابق بھارت کو خواتین کے لئے سب سے زیادہ غیر محفوظ ملک قرار دیا گیا ہے جس کی بنیادی وجہ بھارت میں آئے دن خواتین کو حراساں کرنے اور زیادتی کا نشانہ بنانے کے واقعات کا رپورٹ ہونا ہے ۔

اور اس کا اعتراف بالی ووڈ انڈسٹری کی کئی اداکارائیں کرچکی ہیں جب کہ حال ہی میں اداکارہ ادیتی راؤ حیدری نے بھی اس حوالے سے اہم انکشاف کیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق روک اسٹار ، مرڈر تھری اور پدماوت جیسی مشہور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی معروف اداکارہ ادیتی راؤ حیدری نے جنسی استحصال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ’فلم نگری میں آنے کے لیے میں بھی جنسی استحصال کا سامنا کر چکی ہوں لیکن میں اس قابل تھی کہ میں اس کے خلاف کھڑی رہی اور ڈٹ کا اس کا سامنا کیا اور اپنے آپ کو اس عمل سے دور رکھا تاہم مجھے اس کا بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’میں کام نہ ملنے کی وجہ سے بہت روئی، لیکن کبھی اپنے فیصلے پر افسوس نہیں کیا بلکہ مجھے اس بات پر افسوس ہوا کہ ہر نئی لڑکی کو فلم انڈسٹری میں جنسی استحصال کا سامنا کرنا پڑتا ہے جب کہ یہاں لڑکیوں کے ساتھ کس طرح کا رویہ رکھا جاتا ہے اس بات کا اندازہ مجھے خود پر بیتنے کے بعد با خوبی ہوگیا ہے۔ادیتی نے مزید انکشاف کیا کہ میرے انکار کرنے کے بعد مجھے 8 ماہ تک کوئی کام نہیں ملا لیکن اس کے باوجود میں نے ہار نہیں مانی کیوں کہ مجھے احساس تھا کہ میرا یہ فیصلہ مجھے میرے اور کام کرنے میں مضبوط تر بنائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…